موئنجودڑو سے ملتی جلتی ایک اور آثار قدیمہ دریافت ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
عبدالخالق مغیری: موئنجودڑو سے ملتی جلتی ایک اور آثار قدیمہ دریافت ہونے کا انکشاف سامنے آیا، موئنجودڑو سے 20 کلومیٹر دوری پر داہمراہ جو دڑو دریافت ہوا ہے۔
کیوریٹر موئنجودڑو ظہیر الدین جوکھیو کی سربراہی میں محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم قدیم تہذیب داہمراہ جو دڑو پہنچ گئی، ماہر آثار قدیمہ کی ٹیم نے داہمراہ جو دڑو کی کھدائی شروع کردی۔
ظہیر الدین جوکھیو کیوریٹر موئنجودڑو کا کہنا تھا کہ داہمراہ جو دڑو بدھ مت دور کا ہے اور ہو بہ ہو موئنجودڑو سے مشابہت رکھتی ہے، گرمی کے باعث کھدائی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے مزید کھدائی کا کام نارمل موسم میں کریں گے۔
بادامی باغ میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام اظہار تشکر ریلی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: موئنجودڑو سے
پڑھیں:
مریخ پر ناسا کی خلائی گاڑی نے عجیب ساخت کا پتھر دریافت کرلیا
ناسا کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مریخ پر موجود ان کی خلائی گاڑی (روور) نے ایک ایسا پتھر دریافت کیا ہے جس کی ساخت بالکل سمندری مرجان (coral) جیسی دکھائی دیتی ہے۔
یہ پتھر ممکنہ طور پر قدیم پانی کی موجودگی یا معدنی عمل کا نتیجہ ہو سکتا ہے کیونکہ مریخ پر قدیم زمانوں میں پانی کی موجودگی کے شواہد پہلے بھی مل چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کی ساخت عام طور پر معدنی جمع شدگی یا جیولوجیکل کرسٹل گروتھ سے بنتی ہے۔
اگر یہ واقعی پانی سے بننے والے معدنیات پر مشتمل ہے تو یہ مریخ پر ماضی میں مائیکروبیل لائف کے لیے سازگار ماحول کا اشارہ ہو سکتا ہے۔ اس کی درست نوعیت جانچنے کے لیے کیمیائی تجزیہ اور مائیکروسکوپک امیجنگ کی جارہی ہے۔
یہ دریافت مریخ پر ممکنہ حیاتیاتی آثار کی تلاش میں ایک اور دلچسپ قدم سمجھا جا رہا ہے۔