ذہنی مسائل ملازمین میں بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
حالیہ عالمی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذہنی صحت کے مسائل، جیسے کہ دباؤ، بے چینی، اور ڈپریشن ملازمین میں بیماریوں اور غیر حاضری کی سب سے بڑی وجہ بن چکے ہیں۔
برطانیہ میں 2021–22 کے دوران ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے 1.7 کروڑ غیر حاضریاں ریکارڈ ہوئیں۔ اسی طرح امریکا میں ایک تحقیق کے مطابق کام سے متعلقہ ذہنی مسائل جیسے کہ دباؤ اور بے چینی، اب کام کی جگہ پر سب سے عام تجربہ بن چکا ہے جو تمام رپورٹ شدہ کیسز کا 52% ہیں۔
دوسری جانب جاپان میں زیادہ کام کی وجہ سے موت ایک تسلیم شدہ مسئلہ ہے جہاں کام کا دباؤ دل کی بیماریوں اور فالج جیسے سنگین نتائج کا سبب بنتا ہے۔ درج ذیل دفاتر میں ذہنی دباؤ کے چند اہم اسباب تحریر کیے جارہے ہیں؛
1) زیادہ کام کا بوجھ اور حالات پر کم کنٹرول
2) بہت زیادہ محنت مگر حوصلہ افزائی یا بدلہ نہ ملنا
3) مددگار ماحول کی کمی اور انتظامی تعاون کا فقدان
4) کام کی غیر یقینی صورتحال اور محدود فیصلہ سازی کی آزادی
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوان ملازمین، خاص طور پر 18 سے 24 سال کی عمر کے افراد، ذہنی صحت کے مسائل سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ برطانیہ میں ایک سروے کے مطابق، ہر تین میں سے ایک نوجوان ملازم نے پچھلے سال ذہنی صحت کی وجہ سے چھٹی لی، جبکہ 55 سال سے زائد عمر کے ملازمین میں یہ شرح صرف 10% ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ریسکیو 1122 نے سول سیکرٹریٹ میں ملازمین کی ٹریننگ کیلئے کیمپ لگا لیا
قیصر کھوکھر : ریسکیو 1122 نے سول سیکرٹریٹ میں ملازمین کی ٹریننگ کیلئے کیمپ لگا لیا۔ فرسٹ ایڈ سمیت دیگر مہارتیں سکھائی جا رہی ہیں۔
ریسکیو 1122 کے انسٹرکٹرز سول سیکرٹریٹ میں تمام سرکاری ملازمین کو ٹریننگ کروا رہے ہیں۔ سیکرٹریٹ ملازمین کو فرسٹ ایڈ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےتربیت دی جا رہی ہے۔ سیکرٹریٹ ملازمین کو بے ہوش ہونے، مرہم پٹی کرنے اور ریسکیو آپریشن کے دوران امداد دینے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ انسٹرکٹر زکے مطابق تربیت کا مقصد ملازمین کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار کرنا ہے۔
مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے
Ansa Awais Content Writer