ملک میں رواں سال کا 19واں پولیو کیس رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
این آئی ایچ ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق لکی مروت کی یونین کونسل سلیمان خیل کے رہائشی پانچ ماہ کے بچے کو پولیس کو تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد صوبے سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 19 ہوگئی۔ این آئی ایچ ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق لکی مروت کی یونین کونسل سلیمان خیل کے رہائشی پانچ ماہ کے بچے کو پولیس کو تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد صوبے سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ملک بھر سے سال 2025 کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی۔ قومی مرکز برائے انسداد پولیو نے خیبر پختونخوا کے جنوبی علاقے سے پولیو کیس رپورٹ ہونے پر صورتحال کو تشویشناک قرار دیا جبکہ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی قیادت میں جنوبی اضلاع کے لیے انسدادِ پولیو کا خصوصی منصوبہ تشکیل دے دیا ہے۔
نیشنل ای و سی کے مطابق جنوبی خیبرپختونخوا میں خصوصی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، جبکہ ہائی رسک اضلاع میں رسائی کے مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر عمل جاری ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق آئندہ ماہ ملک بھر میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ایک بار پھر قومی مرکز نے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کی پولیو سے بچاؤ کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں جبکہ دیگر امراض سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کورس بھی مکمل کروائیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: والے کیسز کی تعداد رپورٹ ہونے کے مطابق
پڑھیں:
فارم 47 والے پیلز پارٹی کی کرپشن کا نوٹس لیکر کراچی کو تباہ ہونے سے بچائیں، آفاق احمد
اپنے ایک بیان میں مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ جن لوگوں نے پیپلز پارٹی کا عذاب شہر اور صوبے پر مسلط کیا وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جو ناصرف شہر بلکہ ملک کے ساتھ دشمنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں ترقی کے نام پر سندھ حکومت نے 17 سالوں میں کھربوں روپے ہڑپ کیے ہیں، فارم 47 بنانے والے پی پی کی کرپشن، اقرباء پروری اور بیڈ گورننس کا نوٹس لیں اور کراچی کو تباہ ہونے سے بچائیں۔ اپنے ایک بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کو پیپلز پارٹی نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، صوبے کو ہر سال جتنا ریونیو کراچی دیتا ہے اس کا 10 فیصد بھی شہر پر نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 17 برسوں میں صرف شہر کی ڈیویلپمنٹ کے پیسوں میں سے سندھ حکومت کھربوں روپے ہڑپ کرچکی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ غیر مقامی افراد کی انتظامی عہدوں پر تعیناتی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہر کو تباہ کرنے کیلئے اندرون سندھ سے اٖفسران لا کر شہر میں تعینات کر دیئے ہیں، جو دونوں ہاتھوں سے شہر یوں کو لوٹ رہے ہیں۔
آفاق احمد نے کہا کہ جس تیزی اور تسلسل کے ساتھ شہر کا انفراسٹرکچر تباہ کیا گیا اسکی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، لیکن اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ جن لوگوں نے پیپلز پارٹی کا عذاب شہر اور صوبے پر مسلط کیا وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جو ناصرف شہر بلکہ ملک کے ساتھ دشمنی ہے۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ کراچی نا صرف صوبے بلکہ ملک کو پالنے والا شہر ہے جس کی گود اجاڑی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سے کسی اچھائی کی توقع نہیں کی جا سکتی، فارم 47 بنانے والے پی پی کی کرپشن، اقرباء پروری اور بیڈ گورننس کا نوٹس لیں اور کراچی کو تباہ ہونے سے بچائیں۔