جہازگرنےپر چینیوں نےبھارت کامذاق اُڑانا بند نہ کیا،ایک اور ویڈیو آگئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
بیجنگ(نیوز ڈیسک)پاکستان کی جانب سے بھارت کا رافیل طیارہ گرائے جانے پر چینی سوشل میڈیا انفلوئینسر بھارت کا مذاق اڑانے لگے جس کی ایک اور ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جن میں پاکستانی بھی شامل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کو فیصلہ کن جواب دینے کے بعد دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیاہے اور اس دوران پاکستان نے تین بھارتی رافیل سمیت پانچ طیاروں کو گرایا جس میں چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل کا استعمال کیا گیا ۔
پاکستانی شاہینوں کے ہاتھ رافیل طیارے کے تباہ ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور بھارت کو بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے تاہم اس کے بعد فوری چینی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے ایک گانا بنا کر شیئر کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔
بھارت اپنی شکست تسلیم کر چکاہے لیکن چینی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارت کا مذاق اُڑانا بند نہیں ہوا بلکہ میمز اور مزاحیہ ویڈیوز کا سلسلہ مزید تیز ہو گیاہے ۔
اس گانے کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانا بھارتی معروف گلوکار دلیر مہندی کے مشہور زمانہ ’ تنک تنک تن تارا را ‘ کی طرز پر بنایا گیاہے جس میں رافیل طیاروں کی تباہ ہونے کی کہانی سنائی گئی ہے ۔
گانے میں تمام افراد نے نہ صرف بھارتی گلوکار دلیر مہندی جیسا لباس پہن رکھا ہے بلکہ بھارت کر چڑانے کیلئے سر پر کھلونا طیارے بھی جوڑ رکھے ہیں ۔
چینی سوشل میڈیا صارفین نے اس گانے پر ڈانس ویڈیوز بنا کر شیئر کرنا شروع کر دی ہیں جن میں پاکستانی بھی شامل ہے ۔
مزیدپڑھیں:سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان کے استعمال میں پاکستانی مسلح افواج کے گرویدہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چینی سوشل میڈیا بھارت کا
پڑھیں:
3 ماہ بعد بھارتی ایئر چیف کو خیال آیا انہوں نے پاکستانی طیارے تباہ کیے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 3 ماہ کے بعد بھارتی ایئر چیف خواب خرگوش سے جاگ اٹھے اور انہیں خیال آیا کے انہوں نے پاکستانی طیارے تباہ کیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی کی شمشان گھاٹ میں جلی اور راکھ ھوئی سیاست کو زندہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان سے بدترین شکست پر بوکھلاہٹ، بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز بیان
ان کا کہنا تھا کہ مودی وطن میں اور دنیا میں ٹکے ٹوکری ہو چکے ہیں، ایسی بھونڈی کوشش نے بھارت کی رہی سہی ساکھ کو بھی مٹی میں ملا دیا۔
3ماہ کے بعد بھارتی ائیر چیف خواب خرگوش سے جاگ اٹھے خیال آیا کے انہوں نے پاکستانی طیارے تباہ کیے۔ بھارت میں مودی کی شمشان گھاٹ میں جلی اور راکھ ھوئ سیاست کو زندہ کرنے کی ناکام کوشش۔مودی وطن میں اور دنیا میں ٹکے ٹوکری ھو چکے ھیں۔ ایسی بھونڈی کوشش نے بھارت کی رہی سہی ساکھ کو بھی…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 9, 2025اس سے قبل کیے گئے اپنے ایک ایکس پیغام میں وزیردفاع نے کہا تھا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ بھارتی فوج کے سینئر افسران کو ان ناکامیوں کا چہرہ بنایا جا رہا ہے، جو دراصل بھارتی سیاسی قیادت کی اسٹریٹجک کوتاہیوں کا نتیجہ ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ تین ماہ تک بھارت کی جانب سے کوئی ایسا دعویٰ سامنے نہیں آیا جبکہ پاکستان نے فوری طور پر بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگز دیں اور غیر جانب دار مبصرین اور غیر ملکی انٹیلی جنس رپورٹس نے متعدد بھارتی طیاروں، بشمول رافیلز کی تباہی کی تصدیق کی، جس کا اعتراف بعض عالمی رہنماؤں اور بھارتی سیاست دانوں نے بھی کیا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اپنے جنگی طیاروں کے موجودہ اسکواڈرنز کی آزادانہ تصدیق کرائیں، اس سے وہ حقیقت بھی ظاہر ہو جائے گی جسے بھارت چھپانا چاہتا ہے۔
قبل ازیں بھارتی ایئرچیف نے بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران آپریشن سندور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے 6 پاکستانی طیارے مارگرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا تھا۔
بھارتی ایئرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان کے پانچ لڑاکا اورایک ریڈار طیارہ تباہ کیے۔