سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فرانس کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں فرانس کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم کیا گیا ۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان نے پورے بحران کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ذمہ داری سے کام کرتا رہے گا ۔ 

پنجاب یونیورسٹی کے ملتوی شدہ امتحانات کا شیڈول جاری

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، فرانسیسی وزیر خارجہ نے پاکستان بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ۔ 

دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالطرفہ فورمز کے ذریعے رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں: فرانسیسی سفیر

—جنگ فوٹو

پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی فرانسیسی نے کہا ہے کہ فرانس موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ فرانس سیلابی صورتِ حال کے بعد پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے پُرعزم ہے۔ 

فرانسیسی ادارے این جی او ایکٹڈ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 5 لاکھ یورو (1 کروڑ 65 لاکھ پاکستانی روپے) کی امداد دی گئی ہے۔

فرانسیسی وزارتِ برائے یورپ اور خارجہ امور کے مطابق اس موقع پر پاکستان میں فرانس کے سفیر نے ریذیڈنس ایکٹ کا خیر مقدم کیا جس نے 2022ء کے تاریخی سیلاب کے دوران متاثرین کے درمیان اپنی موجودگی سے خود کو ممتاز کیا تھا۔ 

اس ادارے کی مہارت اور تجربہ موجودہ ہنگامی حالات میں تعمیرِ نو کے عمل میں معاون ثابت ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات، متنوع شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان سیاسی استحکام کی جانب گامزن، معیشت روز بروز مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
  • موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں: فرانسیسی سفیر
  • اسحاق ڈار کی کستوتس بدریس سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ایچ پی وی ویکسین تنازع: اس میں کوئی حرام چیز نہیں، علمائے کرام سے رابطے کے بعد ویکسینیشن شروع ہوئی، وزیر صحت
  • وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات، پاکستان کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ
  • عالمی برادری اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لائے: اسحاق ڈار
  • پاکستان و ہنگری کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات
  • مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہی امن کا واحد راستہ ہے، سعودی وزیر خارجہ