11 سالہ طالب علم سے جنسی زیادتی: 2 مجرموں کو 14،14 سال قید، 2،2 لاکھ جرمانے کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
راولپنڈی میں11 سالہ طالب علم سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا جس میں 2 مجرمان کو 14 ،14 سال قید اور 2، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے فیصلہ سنایا۔
عدالت نے کہا کہ جرمانہ ادا نا کرنے پر مزید 6، 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی، مجرمان فیضان اور سلطان کو سزا ہوتے ہی گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔
تھانہ کوٹلی ستیاں نے 17 اپریل 2024 کو مقدمہ درج کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈسپلن کی خلاف ورزی، جامعہ پنجاب کی 37 طلبہ کیخلاف کارروائی
—فائل فوٹوپنجاب یونیورسٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 37 طالب علموں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 21 طالب علموں پر 20، 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی میں ملوث دیگر 15 طلبہ کو 3 ماہ تک آزمائشی مدت میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جامعہ پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انتظامیہ نے شعبۂ سوشل ورک کے ایک طالب علم کا رزلٹ روک لیا جبکہ شعبۂ فلسفہ کے ایک طالب علم پر یونیورسٹی احاطے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے 5 طالب علموں کی معافی قبول کر لی ہے اور اُن کی اسٹوڈنٹ شپ بحال کر دی ہے۔