پاک فوج نے جو کام کیا ہے اس سے پوری دنیا میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، سعید غنی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
لاڑکانہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہماری پاک فوج نے نہ صرف بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا بلکہ پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور پوری قوم کو آج یہ اطمینان ہے کہ آج ہم بہت محفوظ ہیں اور ہماری پاک افواج ہماری سرحدوں کی بھی حفاظت کررہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بھارت کی غنڈہ گردی، بدمعاشی اور جنگی جنونیت کے بعد پاک فوج نے جو کام کیا ہے اس سے پوری دنیا میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، اس سال کے بجٹ میں ہمارے پاس اتنی گنجائش موجود ہوگی کہ ہم بجٹ میں نئی اسکیموں کو شامل کرسکیں، سندھ میں بیروزگاری کے خاتمے کے لئے عدالتی اسٹے کے خاتمہ کے بعد دوبارہ سے ملازمتوں کے لئے آئی بی اے سکھر کے ذریعے ٹیسٹ کا انعقاد جلد کیا جارہا ہے اور گزشتہ جو امیدوار ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے تھے ان کے ٹیسٹ دوبارہ نہیں ہوں گے بلکہ وہ کامیاب ہی تصور ہوں گے، اس وقت ملک میں پانی کی کمی کا سامنا ہے البتہ صوبہ سندھ کیونکہ بالکل آخری سرے پر ہے اس لئے یہاں زیادہ کمی کا سامنا ہے، تاہم ہم دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم کرکے کم سے کم نقصانات ہوں اس پر گامزن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے لاڑکانہ کے دورے کے موقع پر آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان سندھ اسمبلی سہیل انور سیال، جمیل سومرو، مئیر لاڑکانہ، منتخب چئرمینز، ڈپٹی کمیشنر لاڑکانہ، محکمہ بلدیات کے افسران و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
سعید غنی نے کہا کہ بھارت کی غنڈہ گردی، بدمعاشی اور جنگی جنونیت کے بعد پاک فوج نے جو کام کیا ہے اس سے پوری دنیا میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک نیوی کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، جس کی مثال پوری دنیا میں کہی نہیں ملتی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جس کو یہ گھمنڈ تھا کہ وہ دنیا کا طاقتور ترین ملک ہے اور شاید وہ اپنے آپ کو سپر پاور سمجھنے لگا تھا اور اس نے اپنی ڈیفنس پر بہت خرچہ بھی کیا ہے، لیکن جب وہ میدان میں آیا تو اس کو معلوم ہوگیا کہ پاکستان کی فوج، فضائیہ اور نیوی ان سے زیادہ قابل بھی ہے اور ان سے زیادہ طاقتور اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے، ہماری فوج میں بہادری اور صلاحیتیں بھی ان سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہماری پاک فوج نے نہ صرف بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا بلکہ پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور پوری قوم کو آج یہ اطمینان ہے کہ آج ہم بہت محفوظ ہیں اور ہماری پاک افواج ہماری سرحدوں کی بھی حفاظت کررہی ہیں اور ہمارے ملک میں اگر کوئی حملہ کرے گا تو اس کی بھی حفاظت کرسکتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا سر فخر سے بلند ہوا ہے پوری دنیا میں پاک فوج نے ہماری پاک نے کہا کہ کیا ہے ہے اور کے بعد
پڑھیں:
4 شادیاں کیں اور 100 سے زاید بچوں کا باپ ہوں!
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-08-15
ابوظبی (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے محقق سعید مصباح الکیتبی نے شارجہ فورم کے دوران 4 بیویوں اور 100 سے زاید بچوں کا حیران کن انکشاف کیا ہے۔خلیجی اخبار ’ گلف نیوز ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ثقافتی ورثے کے محقق سعید مصباح الکیتبی نے شارجہ میں ہونے والے سالانہ ادبی فیسٹیول کے دوران ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف کیا کہ’میں نے 4 شادیاں کیں اور 100 سے زاید بچوں کا باپ ہوں۔اماراتی محقق کا کہنا تھا کہ میں اس بات کو یقینی بناتا ہوں کہ میرے بچے احترام، خاندانی ذمہ داریوں اور ہمارے آباؤ اجداد کی روایات کو سیکھیں، میرا بنیادی مقصد اپنے بچوں میں ’السنع‘ (اماراتی اقدار و آداب ) سکھانا ہے‘۔ خاندانی اور ثقافتی اقدار سے متعلق سعید مصباح الکیتبی کے بیان کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے ایک وسیع آن لائن بحث کو جنم دے دیا۔ متعدد صارفین کی جانب سے مصباح الکیتبی کی خاندانی زندگی اور روایات کو زندہ رکھنے کی لگن کو سراہا جارہا ہے جب کہ دوسری جانب ان کی 4 بیویوں کے بیان پر ان کے بچوں کی بہترین تربیت کی دعا بھی کی جارہی ہے۔