مغربی سرحد پر بھارت کی ’’بی ٹیم‘‘ دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے مشرقی سرحد پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، اب مغربی سرحد پر بھارت کی ’’بی ٹیم‘‘ دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے۔
اپنے بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے بھارت کی ’’اے‘‘ اور ’’بی‘‘ ٹیموں کے خلاف متحد ہیں، بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے، بھارت کی بی ٹیم کو سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے گزشتہ روز پشاور میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، خیبر پختونخوا حکومت دھماکے میں شہید اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا بھارت کی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔