پاراچنار میں کلچر اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام امن مشاعرہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پروفیسر جمیل کاظمی، عبد الخالق پٹھان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نواز نے امن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن ہر ذی روح کی ضرورت ہے، وقت آگیا ہے کہ ہم آپسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اپنی آنے والی نسلوں کو امن کی فضا مہیا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام امن مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے شعرا شریک ہوئے اور امن کے حوالے سے اشعار پیش کئے گئے۔ گورنر کاٹیچ پاراچنار میں خیبر پختونخوا کلچر اور ٹورزم ڈیپارٹمنٹ اور سپین غر ادبی جرگہ کی اشتراک سے امن کے حوالے سے مشاعرے کا انعقاد ہوا، جس میں اپر کرم لوئر اور سنٹرل کرم کے شعراء کے علاؤہ ضلعی انتظامیہ، سماجی رہنماؤں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ امن مشاعرے میں فخری بنگش، صابر بنگش، ناصر علی طوری، یوسف گیلامن، عدنان احمد، مرتضیٰ بنگش، یوسف مرنج اور دیگر شعراء نے امن کے حوالے سے خوبصورت اشعار پیش کئے جبکہ بعض شعرا نے ترنم کیساتھ اشعار پیش کرکے ماحول بنا دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار خالد عمران نے اپنے مخصوص اور خوبصورت انداز میں اشعار پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں پروفیسر جمیل کاظمی، عبد الخالق پٹھان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نواز نے امن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن ہر ذی روح کی ضرورت ہے، وقت آگیا ہے کہ ہم آپسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اپنی آنے والی نسلوں کو امن کی فضا مہیا کریں۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کا درست استعمال کرکے اپنے علاقے کا مثبت امیج دنیا کو دکھائیں بعد ازاں سپین غر ادبی جرگہ کے صدر نور زمان خفگانی نے مہمانوں اور شرکا اور خصوصاً خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گندم اسکینڈل میں گرفتار افسران کی ضمانت کی درخواستیں خارج
ہائی کورٹ میں گندم اسکینڈل میں گرفتار اسٹوریج آفیسر ارشد اور سابقہ ملازم طلا محمد کی ضمانت کی درخواستوں کے معاملے میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں پشاور ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں گندم اسکینڈل میں گرفتار افسران کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔ ہائی کورٹ میں گندم اسکینڈل میں گرفتار اسٹوریج آفیسر ارشد اور سابقہ ملازم طلا محمد کی ضمانت کی درخواستوں کے معاملے میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں پشاور ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی کے مطابق ملزم ارشد اضاخیل میں اسٹوریج آفیسر ہے اور طلا محمد سابقہ ملازم ہے۔ دونوں ملزمان گندم اسکینڈل میں ملوث ہیں۔ اضاخیل اسٹوریج سے 1730 میٹرک ٹن (3300 گندم کی بوریاں) غائب کی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے اسکینڈل کی تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ان کو حراست میں لیا۔ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں اینٹی کرپشن کورٹ نے بھی خارج کردی ہیں۔ بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ نے بھی ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔