خیبر پختونخوا :فورسز کی کارروائی ،17 خوارج ہلاک ،متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250928-01-8
کرک، اسلام آباد (صباح نیوز) خیبر پختونخوا میں کرک کے علاقے درشہ خیل میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران17 دہشت گرد مارے گئے‘ جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، کرک کے تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں پاک آرمی، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی نے
ملا نذیر گروپ کی علاقے میں موجودگی کی اطلاعات پرآپریشن کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ خفیہ معلومات پر22 دہشت گردوں پر مشتمل گروہ کو درشہ خیل میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گھیرے میں لیا گیا، پھر انتہائی مہارت سے گھیرا تنگ کر کے نشانہ بنایا گیا، اس آپریشن میں17 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 7 سے 10 دہشت گردوں کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی دنوں کی خفیہ اطلاعات کے بعد دریشک میں دہشت گردوں کے جمع ہونے کی اطلاعات ملی تھیں جس کے بعد انتہائی دشوار گزار علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آپریشن دو روز تک جاری رہا۔ اطلاعات کے مطابق فراردہشت گردوں کی تلاش کے لیے درشہ خیل اور قریبی دیہات میں کرفیو نافذ کر دیا گیا،ڈی پی او نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، صدر آصف زرداری وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کرک میں فورسز کی کارروائیں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ، حکومت اور سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، دہشتگردی کے عفریت کو جلد جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔
فورسز کارروائی
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: درشہ خیل
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔