جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس: جسٹس آغا فیصل کا سماعت سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کراچی میں اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کیس سے متعلق جسٹس آغا فیصل نے سماعت سے انکار کرتے ہوئے کیس ڈسچارج کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سماعت کے آغاز پر جسٹس آغا فیصل نے واضح کیا کہ یہ کیس میرے روسٹر میں شامل نہیں ہے، لہٰذا اس کی سماعت نہیں کر سکتا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کو متعلقہ بینچ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ عدالت نے کیس میں جاری حکم امتناع میں بھی توسیع کرتے ہوئے مزید کسی قسم کی کارروائی سے روک دیا۔
قلات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
یاد رہے کہ یہ مقدمہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعلیمی ڈگری سے متعلق ہے جس پر قانونی کارروائی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلیے کوئی آئینی بینچ تشکیل نہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251109-08-16
اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ میں کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیسز کی سماعت کے لیے کل13 ریگولربینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں، جن میں ایک 3 رکنی خصوصی بینچ بھی شامل ہے۔ آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے کوئی آئینی بینچ تشکیل نہیں دیا گیا جبکہ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی پیر سے بدھ تک کیسز کی سماعت کریں گے جبکہ ترکیہ کے دورے کے باعث جمعرات اور جمعہ کو کیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔ عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ جمعرات اورجمعہ کو کمرہ عدالت نمبر 1میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہراورجسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3رکنی بینچ سوموارتامنگل کیسز کی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 2رکنی بینچ بدھ کوکیسز کی سماعت کرے گا۔جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی پرمشتمل 2رکنی بینچ کل سے جمعہ تک کیسز کی سماعت کرے گا۔