پاک فضائیہ اور پاک فوج کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے، چودھری پرویز الٰہی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ اور پاک فوج کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔وہ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ساری قوم متحد اور اکٹھی ہے، انہوں نے کہا کہ قوم کو متحد رکھنے کیلئے عمران خان کو باہر لانا ناگزیر ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک دشمنی کی بات جہاں ہو گی وہاں ہم سب اکٹھے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے اختلافات ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو جتنی مار پڑ گئی ہے اب وہ دوبارہ حملے کی جرأت نہیں کرے گا، اگر بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو پھر مار پڑے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
پاک بحریہ کا ترانہ ’’اے وطن‘‘ جاری، مسلح افواج کو خراج تحسین پیش
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بحریہ نے مسلح افواج کے مشترکہ جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیا ترانہ “اے وطن” جاری کر دیا۔
یہ ترانہ قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کی علامت ہے، ترانہ آپریشن بنیان مرصوص میں تینوں مسلح افواج کی شاندار کامیابی کے موقع پر جاری کیا گیا۔
پاک بحریہ کے اس ترانے میں دفاعی طاقت اور افواج کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہا گیا ہے جس سے دفاع وطن کیلئے قومی جوش و ولولے کا اظہار ہوتا ہے۔
’’اے وطن‘‘ نہ صرف قوم کے دفاعی عزم کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ اس میں وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے سپاہیوں کی بہادری اور قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا ہے۔
بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی ایئر ہیڈ کوارٹر میں اپنے پائلٹس کے ہاتھوں دھلائی