فرانسیسی صدر اور یورپی لیڈروں پر ”کوکین“ استعمال کرنے کے الزام پر ہنگامہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پیرس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )فرانس میں سوشل میڈیا پر صدر ایمانوئل میکرون اور یورپی لیڈرز پر’ ’کوکین“ استعمال کرنے کے الزام پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس نے فیک نیوز کی مذمت کرتے ہوئے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرین میں امن لانے کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے.
(جاری ہے)
فرانس کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس طرح کے جھوٹے دعوﺅں پر تنقید کی گئی ہے کہ یورپی رہنما، بشمول صدر ایمانوئل میکرون کو ٹرین میں منشیات استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے یہ الزام امریکی ریڈیو میزبان ایلیکس جونز جیسے سازشی نظریات کے ماہر کے ذریعہ پھیلایا گیا اور پھر روسی حکام کے ذریعے بھی پھیلایا گیا جس میں کہا گیا کہ منشیات استعمال کرنے والوں میں وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا بھی شامل ہیں. فرانس کی جانب سے صدر میکرون، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز کی کیف جانے والی ٹرین کے کمپارٹمنٹ میں ملاقات کے دوران اصل فوٹیج شیئر کی گئی میکران اتوار کو یوکرینی رہنما ولادومیر زیلینسکی کے ساتھ بات چیت کے لیے جا رہے تھے، جب مرز اور اسٹارمر کمپارٹمنٹ میں پہنچے تو میکرون کو میز سے ٹشو نکالتے ہوئے دیکھا گیا. سوشل میڈیااکاﺅنٹس نے بغیر کسی ثبوت کے دعویٰ کیا کہ ”سفید شے“ میں کوکین موجود تھی ٹرین کے اندر لی گئی تصاویر اور دیگر میڈیا نے دکھایا کہ سفید شے ایک استعمال شدہ ٹشو تھا یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب فرانس نے یورپ میں روس کی غلط معلومات کی مہمات کے بارے میں بار بار خبردار کیا ہے جو ماسکو کی یوکرین پر جنگ کے دوران شدت اختیار کر گئی ہیں. ایلیزے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب یورپی اتحاد مستقل فعال ہو جاتا ہے تو غلط معلومات اس حد تک پہنچ جاتی ہیں کہ ایک سادہ ٹشو بھی منشیات کی طرح نظر آتا ہے بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ جعلی خبریں فرانس کے دشمنوں کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہیں چاہے وہ مقامی ہوں یا غیر ملکی ہمیں’ ’دو نمبری“ کے خلاف الرٹ رہنا چاہیے ایلیزے نے ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے جو متعلقہ سفید چیز پر زوم کی گئی تھی کہا کہ یہ ناک صاف کرنے کے لیے ایک ٹشو ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، وزیر توانائی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر توانائی اویس لغاری نے قومی اسمبلی میں بجلی کے صارفین اور نرخوں سے متعلق اہم اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ پہلے یہ تعداد تقریباً 60 سے 70 لاکھ تھی، جو اب بڑھ کر 1 کروڑ 83 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل گرڈ سے منسلک صارفین کی مجموعی تعداد ساڑھے 3 کروڑ کے قریب ہے، اور اس وقت ملک میں تقریباً 7000 میگاواٹ اضافی بجلی دستیاب ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 0 سے 100 یونٹ استعمال کرنے والے تقریباً 1 کروڑ 85 لاکھ صارفین کو 90 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے، جب کہ 100 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 70 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے۔
اویس لغاری نے مزید بتایا کہ پچھلے 9 ماہ میں 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اوسطاً 60 فیصد کمی کی گئی ہے۔ جون 2024 میں انڈسٹری سے 255 ارب روپے کی کراس سبسڈی وصول کی جا رہی تھی، جو اب گھٹ کر 94 ارب رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ بجلی کا ٹیکس سمیت فی یونٹ ٹیرف 48.7 روپے سے کم کر کے 38.4 روپے کر دیا گیا ہے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں تقریباً 58 فیصد کمی کی گئی ہے، جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے نرخ بھی سلیب کے حساب سے 11 سے 17 فیصد تک کم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت مزید بجلی خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتی، اور کوشش ہے کہ کراس سبسڈی کا بوجھ گھریلو صارفین پر نہ پڑے۔
Post Views: 1