پاک بحریہ کا مسلح افواج کو خراجِ تحسین، نیا ترانہ ’اے وطن‘ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاک بحریہ نے مسلح افواج کے مشترکہ جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیا ترانہ “اے وطن” جاری کر دیا ہے۔ترانہ آپریشن “بنیان مرصوص” میں تینوں مسلح افواج کی شاندار کامیابی کے موقع پر جاری کیا گیا ہے. تاہم یہ ترانہ قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کی علامت ہے۔پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ ترانے میں دفاعی طاقت اور افواج کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیاں؛ دہشتگردوں سے امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد کیا گیا، بتایا گیا ہےکہ دہشتگردوں سے ایم 4، ایم 16 اور دیگر خود کار جدید اسلحہ، نائٹ وژن گاگلز اور دیگر جدید آلات بھی برآمد ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحے میں امریکی فوج اور نیٹو کے زیر استعمال اعلیٰ کوالٹی کا دھماکا خیز مواد اور تاریں بھی شامل ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
ذرائع کے مطابق امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے وقت یہ اسلحہ چھوڑ دیا گیا تھا، امریکی ہتھیاروں کو افغان طالبان نے فتنہ الخوارج کو پاکستان میں قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے خلاف استعمال کرنے کے لیے دیا ہے۔