شوٹنگ سیٹ پر کپڑے تبدیل کرتے وقت اداکارہ کو سب مرد دیکھنے لگ گئے، اریج چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل اریج چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار شوٹنگ سیٹ پر کپڑے تبدیل کرنے والی اداکارہ کو وہاں موجود تمام مرد دیکھنے لگ گئے، جس پر انہیں شدید غصہ آیا۔
اریج چوہدری نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جس میں میمونہ قدوس اور سارہ عمیر بھی شریک ہوئیں اور تمام اداکاراؤں نے اپنے اپنے تجربات شیئر کیے۔
پروگرام کے دوران اریج چوہدری نے ایک قصہ بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں جب وہ لاہور میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، تب سیٹ پر ایک نئی اداکارہ جب کپڑے تبدیل کرنے لگیں تو تمام لڑکے اسے گھورنے لگے۔
انہوں نے اداکارہ کا نام لیے بغیر بتایا کہ وہ مجبور تھی، انہیں پیسوں کی خاطر کام کرنا پڑا اور شوٹنگ کے دوران جب انہیں اپنا لباس تبدیل کرنا پڑا تو سیٹ پر موجود تمام ٹیکنیکل اور دیگر لڑکوں کا عملہ ایک ساتھ جمع ہوگیا۔
ان کے مطابق جیسے ہی وہ لڑکی لباس تبدیل کرنے لگیں تو ایک لڑکے نے انہیں نوٹ کیا اور پھر اس نے تمام لڑکوں کو بلالیا۔
اریج چوہدری نے بتایا کہ پہلے انہیں کچھ سمجھ نہیں آیا لیکن بعد میں انہیں محسوس ہوگیا کہ تمام لڑکے لباس تبدیل کرنے والی لڑکی کو دیکھ رہے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ منظر دیکھ کر انہیں کچھ سمجھ نہیں آیا کہ انہیں کیا کرنا چاہیے، وہ بھی شوبز میں نئی تھیں جب کہ سیٹ پر سینئر اداکار بھی موجود تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ جیسے ہی تمام لڑکے کپڑے تبدیل کرنے والی لڑکی کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے وہ لڑکی کے پاس گئیں اور انہیں سمجھایا، جس پر لڑکی زارو قطار رونے لگیں۔
اداکارہ نے کہا کہ لڑکی جس کمرے میں کپڑے تبدیل کرنے گئیں، وہاں ایسے شیشے لگے تھے، جن کے ذریعے باہر کھڑے لوگ اندر والے شخص کو مکمل طور پر دیکھ سکتے تھے اور کمرے میں موجود شخص کو اس بات کا علم ہیں نہیں تھا۔
اریج چوہدری نے بتایا کہ ان کی جانب سے خبردار کرنے پر لڑکی زارو قطار رونے لگیں لیکن انہوں نے انہیں سمجھایا کہ جو ہونا تھا وہ ہوگیا، اب کچھ نہیں ہوگا، رونا بند کریں، آئندہ کے لیے احتیاط سے کام لیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کپڑے تبدیل کرنے اریج چوہدری نے بتایا کہ سیٹ پر
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 100 انڈیکس نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز دن کے آغاز سے ہی کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔اس وقت 100 انڈیکس 1901 پوائنٹس اضافے سے 161181 پر ٹریڈ کر رہا ہے جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔رواں سال پی ایس ایکس 100 انڈیکس 39 فیصد بڑھ چکا ہے جبکہ ایک سال کے دوران 100 انڈیکس 96 فیصد بڑھا ہے۔