Jasarat News:
2025-09-25@01:00:06 GMT

سندھ کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کی جارہی ہے،زین شاہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین (نمائندہ جسارت ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے بدین بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو فخر سے بتاتے ہیں کہ ہماری جدوجہد کسی بھی سرکاری ٹیکے پر نہیں، بلکہ اپنے عوام اور قومی کارکنوں کی جدوجہد پر ایمان رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو قومی معاملات میں جغرافیے کا خطرہ دیا جا رہا ہے، آنے والی نسلوں کی امانت معدنی وسائل کو موجودہ حکومت نے بیرونی کمپنیوں کو فروخت کر دیا ہے، ہماری جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ 2018ء اور 2024ء میں انتخابات کا ڈھونگ رچاکر غیر جمہوری فیصلے کیے گئے، دو جماعتوں کو دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں لا کر ہمارے وسائل پر قبضہ کرنے کے لیے اکٹھا کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمارے اثاثے ہیں اور دوسری طرف ہماری ملکیت کی وراثت کے لیے نیشنل فنانس کمیشن بنایا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے چند دن قبل قومی اسمبلی میں بل پاس کرکے 1300 ارب کی ڈیوٹی لگا دی اور اب ہمارے وسائل کو این ایف سی میں شامل ہی نہیں کیا جا رہا۔ اس این ایف سی ایوارڈ کے تحت پہلے پنجاب کو 54 فیصد، سندھ کو 24 فیصد، کے پی کے کو 13 فیصد اور بلوچستان کو 9 فیصد آمدنی دی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب آیا تو افسوس کی بات ہے مگر اب اس سیلاب اور سیکورٹی کے نام پر ہماری آمدنی میں سے دس فیصد کٹوتی کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بسکٹ بیچنے سے لے کر پیٹرول پمپ چلانے تک فورسز کاروبار کر رہی ہیں، پانی کی تقسیم بھی کمپنیوں کے مفاد میں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم بیرونی کمپنیوں کو لاکر قوم اور عوام کے مفاد کا سودا کر رہے ہیں۔ پنجاب اور بلوچستان میں بھی خوف پھیلایا جا رہا ہے، بلوچستان اور کے پی کے کے معدنی وسائل پر قبضہ کرنے اور مفادات حاصل کرنے کے لیے مذہبی اور دہشت گردی کا مصنوعی ماحول بنا کر عوام کو پریشان کیا گیا ہے، نتیجے میں اب وہاں کے عوام فوج سے تعاون کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں معمولی بارش ہوئی اور کراچی کی شکل برباد ہوگئی، مکانی ادارے مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں۔ کمپنی سرکار کو زمینیں دینے اور کرپشن بڑھانے کے لیے حکمران ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ ملک اور عوام کی مجموعی ملکیت پر قبضہ کرنے کے لیے حکمران ہر حرکت میں آ جاتے ہیں۔ 28 مارچ کو کامیابی حاصل ہوئی تو 22دن بعد موری کے بے گناہ لوگوں پر چڑھائی کی گئی \انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اپنی مرضی سے آئینی ترامیم کر رہے ہیں، ایم پی ایز اور ایم این ایز لاتعلق ہیں، وکیل اور طلبہ سڑکوں پر آ گئے ہیں۔ ہم آپ کے پاس ملاقات کے لیے آئے ہیں تاکہ نہروں کی تعمیر کے خلاف جس طرح جدوجہد کی تھی، ویسی ہی دوبارہ جدوجہد کریں۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی قومی جمہوری پارٹی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت کے اجتماعی مسائل کے سودے کو رد کر کے انصاف پر مبنی حقیقی وفاقی جمہوری حکومت قائم ہو ۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ پبلک سروس کمیشن کو کرپشن کا ادارہ سمجھتے ہیں۔ ہم آئین کے تحفظ اور دریائے سندھ کو بچانے، کارپوریٹ فارمنگ کے تحت زمینوں کی نیلامی کے خلاف طویل جدوجہد کرنا چاہتے ہیں۔ ان کرپٹ بتوں کو ہٹانے کے لیے ہمیں آپ جیسے باشعور لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے۔ حکمرانوں کی خارجہ پالیسیاں بھی عوام دشمنی پر مبنی ہیں، کبھی وہ امریکا نواز ہوتے ہیں، کبھی چین اور کبھی روس کی طرف جھکتے ہیں۔ انہیں کوئی سمجھائے کہ آپ اپنی عوام کے بنیں انہوں نے کہا کہ جب ہم گاؤں سے نکلتے ہیں تو کرپٹ افسر، مفاد پرست وڈیرہ اور بت نظر آتے ہیں جنہوں نے عوام کے وسائل کو لوٹا ہے۔ آؤ مل کر اس لوٹ مار اور عوام دشمن سودے بازی کو روکیں اور موجودہ غلط نظام کو ختم کرنے کے لیے اکٹھے ہوں۔ سید زین شاہ نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پورے سندھ میں نوجوانوں کو منشیات کے حوالے کیا جا رہا ہے، سندھ کے حکمران ڈرگ مافیا اور شراب مافیا کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سازش کی وجہ سے کچھ سیاسی رہنما ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرکے قومی اتحاد کو کمزور کر رہے ہیں، انہیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر نہر بنانے کی جدوجہد کے بعد موری میں لغاری حملے حکومتی ناکامی کی مثال ہیں۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کرنے کے لیے کر رہے ہیں جا رہا

پڑھیں:

لاہور،پریس کلب اور ہیمل فارماسیوٹیکلزکے اشتراک سے بلڈ کینسرکے سلسلے میں آگاہی واک نکالی جارہی ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250924-11-25

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • 1988 میں فلسطین کو تسلیم کیا، جدوجہد آزادی میں ہمیشہ ساتھ دیں گے: پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
  • گاڑیوں کے پرانے نمبرز نئی فیوچرڈ نمبر پلیٹس میں تبدیل کروانے کی ہدایت
  • لاہور،پریس کلب اور ہیمل فارماسیوٹیکلزکے اشتراک سے بلڈ کینسرکے سلسلے میں آگاہی واک نکالی جارہی ہے
  • بی آئی ایس پی کو فراڈ کہنے والوں کو معافی مانگنی چاییے، نام کسی صورت تبدیل نہیں ہوگا:سینیٹر روبینہ خالد
  • انقلابی ایجاد: سائنسدانوں نے عام کھڑکیوں کو بجلی گھر میں تبدیل کردیا
  • گلبرگ کے تمام اسکولوں کو ماڈل اسکولوں میں تبدیل کرنے کا اعلان
  • حکومت پاکستان پی اے آر سی کو ایک جدید اور فعال ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے، رانا تنویرحسین
  • پیپلزپارٹی نے طویل حکومت کے باوجود سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کی حالت میں دھکیل دیا
  • پنجاب یونیورسٹی، سٹوڈنٹس کا آج "طلبہ جرگہ" منعقد کرنے کا اعلان