90 روز کے لیے دفعہ 144نافذ کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
مقدس اوراق، الفاظ کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ۔
سیکرٹری داخل نے مقدس الفاظ والے اخبارات و کاغذات کی پیکجنگ استعمال پر پابندی لگا دی ،محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت 90 روز کیلئے پابندی عائد کر دی۔
مختلف اشیاء کی ریپنگ، پیکجنگ کیلئے اخبارات اور کاغذات کا استعمال کیا جاتا ہے،دینی اعتبار سے یہ حساس مسئلہ ہے ،امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتا ہے،اس بے ادبی کو روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہےعوام کی آگاہی کیلئے حکم نامے کو سرکاری گزٹ، اخبارات و ذرائع ابلاغ کے ذریعے تشہیرکیا جارہاہے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کیلئے چھٹیوں سےمتعلق اچھی خبر آ گئی
حکومت پنجاب نے سرکاری دفاتر میں تمام قسم کی چھٹیوں پر پابندی ختم کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگی حالات کے پیش نظر صوبہ بھر تمام قسم کی چھْٹیوں پر پابندی عائد کی ہوئی تھی۔
اب حکومت پنجاب نے تمام قسم کی چھٹیوں پر پابندی ختم کر دی ہے اور سرکاری ملازمین رولز کے مطابق چھٹی لے سکتے ہیں۔