مودی اپنی "فیس سیونگ" کیلئے خطرناک حد تک جاسکتا ہے، عبدالقادر پٹیل
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم لاشوں پر سیاست کرتا ہے، بھارتی وزیراعظم کسی بھی سازش تک جاسکتا ہے، ہمیں ہر وقت چوکنا رہنا ہوگا، سیز فائر اور جنگ بندی اپنی جگہ، بھارتی وزیراعظم اپنی فیس سیونگ کیلئے خطرناک حد تک جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ مودی اپنی "فیس سیونگ" کیلئے خطرناک حد تک جاسکتا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہندوستان کو دہشت گردی کے ثبوت چاہئیں تو ہم سے لیں، بھارت کا ہر شہری اپنی حکومت سے سوال کرے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ سے پہلگام تو تمہیں نظر آتا ہے، پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی ہندوستان کی نظروں سے اوجھل کیوں ہے۔؟ مودی اس وقت شکست خوردہ ہے، مودی اپنی سیاسی شہرت کیلئے لاشیں مانگتا ہے۔
عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ مودی لاشوں پر سیاست کرتا ہے، مودی کسی بھی سازش تک جاسکتا ہے، ہمیں ہر وقت چوکنا رہنا ہوگا، سیز فائر اور جنگ بندی اپنی جگہ، مودی اپنی فیس سیونگ کیلئے خطرناک حد تک جاسکتا ہے۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مودی نے پاکستان میں دہشتگردی کرائی، ہم مودی کا جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار بیٹھے ہیں، افواج پاکستان نے کمال کر دیا ہے، ہندوستان کو رافیل پر بڑا ناز تھا، جس کے شروع میں "را" لگے اس نے تو فیل ہونا ہی ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ رافیل گرا تو فرانس کے صدر نے کہا یہ کیا ہوا؟، یہودیوں کے ڈرونز گرے تو نیتن یاہو نے کہا یہ کیا ہوا۔؟ امریکی ٹرمپ فوراً درمیان میں کود پڑے کہ کوئی چیز ہماری نہ گرا دیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل مودی اپنی فیس سیونگ نے کہا کہ
پڑھیں:
فواد خان کا پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر ناقدین کو دلچسپ جواب
پاکستان کے مقبول ترین اداکار اور گلوکار فواد خان نے پاکستان آئیڈل میں جج کے طور پر اپنی شمولیت پر ہونے والی تنقید کا ایک بار پھر دلچسپ جواب دے دیا۔
فواد خان پاکستان، بھارت، بنگلادیش سمیت دنیا بھر میں بےحد مقبول ہیں، فواد خان نے بالی ووڈ میں بھی کامیاب انٹری دے کر اپنی کامیابی کا لوہا منوایا اور فلم ’خوبصورت‘، ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی۔
ان دنوں فواد خان پاکستان آئیڈل میں بطور جج شریک ہیں، جس پر مختلف سوشل میڈیا صارفین اور گلوکاروں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ فواد خان گلوکاری کے مقابلے کے جج بننے کے اہل نہیں۔
فواد خان نے شو کے دوران سوشل میڈیا پر کچھ تنقیدی کمنٹس بھی پڑھے اور ہنستے ہوئے کہا، ’میں نے بہت سارے کمنٹس دیکھے ہیں جس میں کہا گیا کہ کانٹیسٹنٹس کو چاہیے یہ ججز کو ہی باہر کر دیں، خاص طور پر مجھے، تو میرا ان سب کو جواب ہے، چل بے!‘
View this post on InstagramA post shared by Green TV Entertainment (@greenentertainment.official)
انہوں نے کہا کہ میں سب کو پیار کرتا ہوں اپنے سپورٹرز کو بھی اور ان لوگوں کو بھی جو مجھ پر تنقید کرتے ہیں، سب کو اپنی رائے کا حق ہے، پیار سب کے لیے برابر ہے، شاید ان کے لیے ذرا زیادہ ہے جو مجھے چاہتے ہیں لیکن میں سب سے محبت کرتا ہوں۔
فواد خان کے اس جواب کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے، کئی صارفین نے ان کے جواب کو پسند کیا، جبکہ کچھ نے تنقید کو جائز قرار دیا۔