انفارمیشن گروپ کےچارافسران کی گریڈ21،چارکی گریڈ20میں ترقی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعدانفارمیشن گروپ کے گریڈ20سے گریڈ21میں ترقی پانے والے تین سینئرافسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے،گریڈ21کی سینئرافسرمس عمرانہ وزیرکوایگزیکٹوڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیااینڈپبلی کیشن تعینات کردیاگیاہے،گریڈ21کے آفیسرسعیداحمدشیخ کو ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی لگادیاگیاہے،اشفاق احمدخلیل کو وزارت اطلاعات ونشریات میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات کیاگیاہے جب کہ ثمینہ فرزین کو ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیااینڈپبلی کیشن لگایاگیاہے۔اسی طرح گریڈ19کے چارافسران کو گریڈ20میں ترقی دے دی گئی،ان میں ڈپٹی پریس رجسٹراروزارت اطلاعات عنبرین گل شاہد،ڈائریکٹرڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آبادحامد رضاخان،ڈائریکٹرآڈٹ بیورو آف سرکولیشن وزارت اطلاعات شازیہ سراج اورڈائریکٹرپاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن ہیڈکوارٹردانیال سلیم گیلانی شامل ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ندیم افضل چن ذہنی تناؤ کا شکار، پروپیگنڈا کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے راہنما کچھ دنوں سے شاید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں، جان بوجھ کر پنجاب کے بارے میں پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے راہنما ندیم افضل چن کی پریس کانفرنس پر اپنا ردِ عمل دے دیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ندیم افضل چن کچھ دنوں سے شاید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں، جان بوجھ کر پنجاب کے بارے میں پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بے بنیاد خبر سے متعلق حقائق میڈیا کے ساتھ شیئر کرچکی ہوں، جھوٹے پروپیگنڈے کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہتک عزت بل کے مطابق امید ہے آپ کورٹ میں یہ جھوٹی خبر ثابت کرپائیں گے۔