امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدہ 6 سو ارب ڈالر کے سعودی سرمایہ کاری وعدے کا حصہ ہے۔
دفاعی معاہدوں میں جی ای گیس ٹربائنز کی برآمدات، توانائی کے شعبے میں 14 ارب 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ اور 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کے 737 بوئنگ طیاروں کا معاہدہ بھی شامل ہے۔خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے امریکا سے ایف 35 جنگی طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ایف 35 جنگی طیاروں کی خریداری بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہے یا نہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان توانائی، معدنیات، خلائی تعاون اور صحت سمیت تزویراتی اقتصادی شراکت داری کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔اس سے پہلے سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر سعودی لڑاکا طیاروں نے ٹرمپ کے ائیرفورس ون کو حصار میں لے کر ائیرپورٹ تک پہنچایا۔ سعودی ولی عہد نے ٹرمپ کا پُرتپاک استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں نے کچھ دیر تبادلہ خیال کیا۔
خیال رہے کہ اس دورے کے دوران صدر ٹرمپ خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈالر کے
پڑھیں:
پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ کے بعد کئی ملکوں نے شمولیت کااظہار کیا،وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان 57اسلامی ممالک کی قیادت کرے،اسحاق ڈار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ سعودی عرب کےساتھ جو دفاعی معاہدہ ہوا ہے ،وہ بہت اہم ہے،یہ ایک منفرد معاہدہ ہے،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کئی وزرائے خارجہ نے اس معاملے پر مجھ سے ملاقات کی ہے،کئی ملکوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے معاہدے میں شامل ہونے کاکہا ہے،وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان 57اسلامی ممالک کی قیادت کرے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ دہائیوں سے ہمارا سعودیہ سے جوتعلق ہے وہ ڈھکا چھپا نہیں ۔جب بیت اللہ میں دہشتگردی گھسے تھے تب میں حرم میں موجود تھا، اس وقت بھی پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا تھا، ہر پاکستانی اپنی جان سے زیادہ حرم کی حفاظت کا جذبہ رکھتا ہے،
اسرائیل نے 45جہازوں میں سے 22جہازوں کے لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے، مشتاق احمد بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں،اسحاق ڈار
ان کاکہناتھا کہ کئی ممالک اس معاہدے کے بعد پاکستان کے ساتھ ایسا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں،کئی عرب ممالک اور دیگر مسلم ممالک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں،ان شااللہ پاکستان 57اسلامی ممالک کی قیادت کرے گا، ان کاکہناتھا کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ میں ہے کہ ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور ہوگا۔
مزید :