پاک فوج نے کراچی کےرہائشی ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کردی,
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
پاک فوج نے کراچی کےرہائشی ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کردی، عثمان کالسی فیلیائسز کے مہلک مرض میں مبتلا ہے۔
ننھے عثمان نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی۔
بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ دن گزارا، س موقع پر عثمان عقیل کو ٹریننگ اور آپریشنز کے طریقہ کار سے بھی آگاہی دی گئی۔
ننھے عثمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں شامل ہونے کی میری خواہش پوری ہو گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ننھے عثمان پاک فوج
پڑھیں:
جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کردی،نوٹیفکیشن جاری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جامعہ کراچی نے طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کردی،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طالب علم پر غیر منصفانہ ذرائع استعمال کرنے پر تین سال کی پابندی عائدکی گئی،طالب علم کو کسی بھی یونیورسٹی یا کالج میں داخلہ اور امتحانات دینے سے بھی روک دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ طارق محمود کبھی بھی اسلامیہ لاء کالج کراچی کے باقاعدہ طالب علم نہیں تھے۔
مزید :