سندھ: پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، 12 مغوی بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
حکومتِ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے خیرپور میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن کرتے ہوئے 12 مغویوں کو بازیاب کروالیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ڈکیتوں اور قانون شکنوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا حکم ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وی سی سندھ مدرسہ یونیورسٹی کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم
— فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ نے وی سی سندھ مدرسہ یونیورسٹی اور دیگر کے خلاف مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
عدالت نے چیئرمین اینٹی کرپشن کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ وی سی سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے خلاف تحقیقات کریں۔
عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 3 ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ تحقیقات کے لیے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے 3 اساتذہ نے درخواست دائر کی ہے۔