چین کے نائب وزیر خا رجہ سن ویڈونگ کی پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
چین کے نائب وزیر خا رجہ سن ویڈونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے حصول میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق چین کے نائب وزیر خا رجہ سن ویڈونگ نے چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سے ملاقات کی جس دوران چینی نائب وزیر خا رجہ نے کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول کا خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔