نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم دے دیا۔
نائب وزیراعظم کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اسحاق ڈار نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی کا ایکس مل ریٹ 164 روپے فی کلو سے کم کرکے 154 سے 159 روپے تک لایا جائے جب کہ ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے نائب وزیراعظم کو تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
یونان میں 6.
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چینی کی
پڑھیں:
فی کلو چینی کی قیمت 230 روپے تک پہنچ گئی
کوئٹہ میں فی کلو چینی کی قیمت 230 روپے تک پہنچ گئی جبکہ کراچی، لاہور اور پشاور میں کہیں 190 اور کہیں 200 روپے کلو میں مل رہی ہے۔وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، خصوصی کمیٹی کی تیار سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر کا کہنا ہے کہ مارکیٹ فورس فیصلہ کرے گی کہ چینی درآمد کرنی ہے یا برآمد۔ادھر پنجاب میں 41 میں سے 27 ملوں نے کرشنگ شروع کردی، وہ 14 شوگر ملیں جنہوں نے اب تک کرشنگ شروع نہیں کی ان کے خلاف ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے، مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔کین کمشنر کے مطابق جو مل کرشنگ شروع نہیں کرتی اس پر 10 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ عائد ہو گا۔