خواتین پرجنسی وجسمانی تشددکی روک تھام کےدعوےپولیس نےہوامیں اڑادیئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
عرفان ملک :خواتین پرجنسی وجسمانی تشددکی روک تھام کےدعوےپولیس نےہوامیں اڑادیئے,لاہورسمیت صوبہ بھرمیں 3لاکھ سےزائدکیسزبغیرکارروائی کےہی ختم کردیئے گئے.
تفصیلات کے مطابق تیزاب گردی،جسمانی تشدد،ریپ اوراغواجیسےسنگین کیسزبھی رفع دفع پالیسی کی نظر کردیئےگئے۔
ریکارڈکے مطابق گزشتہ ایک سال کےدوران 4لاکھ 2082خواتین نے پولیس سے رابطہ کیا ۔ْ
صوبہ بھرمیں خواتین کی درخواستوں کےباوجودصرف49ہزار83مقدمات کااندراج کیاجاسکا۔پولیس نے3 لاکھ 53ہزاردرخواستوں پرکارروائی کرنےکی بجائےمعاملہ رفع دفع کروادیاگیا۔تیزاب گردی ، ریپ و اغواسمیت سب سےزیادہ اطلاعات جسمانی تشددکی پولیس کو موصول ہوئیں۔
بھارت نے سکھ یاتریوں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد کر دی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: صدر سے ملے بیہوش شخص کی جیب سے 2 بھارتی پاسپورٹ برآمد
صدر کراچی—فائل فوٹوکراچی کے مصروف ترین علاقے صدر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اسپتال میں داخل 60 سالہ شخص بیان دینے کی حالت میں نہیں، جس کے قریبی رشتے داروں کے بیانات قلم بند کر لیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق شہری کی جیب سے خاتون کے 2 بھارتی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ شہری کی اہلیہ بھارتی شہری ہے، جو 2 بیٹوں کے ساتھ جامشورو میں رہتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گزشتہ روز کسی نامعلوم شخص نے شہری کو نشہ آور چیز کھلائی تھی جس سے وہ بیہوش ہو گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق عبدالعزیز کے مکمل ہوش میں آنے کے بعد اس کا بیان لیا جائے گا۔