کراچی، شہر بھر میں مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی:شہر قائد میں رات پیش آنے والے مختلف پرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پہلا واقعہ کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب نورانی بستی میں ہوا جہاں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسرے واقعے میں ایک اور شخص عمر زمان زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی نوعیت گھریلو جھگڑے یا ذاتی رنجش کی بنیاد پر معلوم ہو رہی ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
جبکہ تیسرے واقعے میں فیڈرل بی ایریا بلاک 14 فلاح مسجد کے قریب سے ایک تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 60 سالہ خاور انجم ولد محمد افضال کے نام سے کی گئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم اور مزید کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل
رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مرنے والے افراد کی تعداد 64 ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جاری ڈاکو راج کے دوران ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے لیاری 36 علی مینگل گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی شخص سول اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ حالیہ واقعے کے بعد شہر میں رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مرنے والے افراد کی تعداد 64 ہوگئی۔ جمعرات کی شب ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 30 سالہ راشد کو فائرنگ کر کے شدید زخمی گیا تھا، جسے سر پر گولی لگی تھی۔ زخمی کو ابتدائی طور پر طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا، جسے بعد ازاں سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جو ہفتے کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔