بھارتی جارحیت کے نتیجے میں زخمی 2جوان شہید،شہداکی مجموعی تعداد13ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی 2جوان شہیدہو گئے، پاک فوج کے جوان ہسپتال میں زیرعلاج تھے،پاک افواج کے شہداکی مجموعی تعداد13ہو گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 78جوان دوران ڈیوٹی زخمی ہوئے۔شہدا کی عظیم قربانی ان کی جرأت، فرض شناسی اور بے مثال حب الوطنی کی لازوال مثال ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج پوری قوم کے ساتھ ملکر ان عظیم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔پاکستان کی مسلح افواج شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت کااظہار کرتی ہیں۔
بنگلہ دیش کے مہدی حسن آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی ہونے والے تمام جوانوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں،شہدا کی قربانی قوم کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی اور آنے والی نسلوں کیلئے باعث فخر بنے گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
نقل مکانی کرتے فلسطینیوں پر صیہونی حملے، 59 شہید،درجنوں زخمی
غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، نقل مکانی کرتے فلسطینیوں پر صیہونی حملوں میں درجنوں شہادتیں ہوگئیں
ایک طرف بمباری، دوسری طرف بند سمندر، غزہ چاروں طرف سے محصور ہو گیا، غزہ سٹی میں شدید بمباری
غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، نقل مکانی کرتے فلسطینیوں پر صیہونی حملوں میں درجنوں شہادتیں ہوگئیں۔ایک طرف بمباری، دوسری طرف بند سمندر، غزہ چاروں طرف سے محصور ہو گیا، 24 گھنٹے میں 59 سے زائد فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہوئے۔اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کے شہریوں پر دہشت مسلط کر رہی ہے، غزہ کے ہزاروں مکین نقل مکانی پر مجبور ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں شدید بمباری، رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔