نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے وزیر نے بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں پہلگام واقعے میں ملوث افراد کی بہن قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے قبائلی امور کے وزیر کنور وجے شاہ نے بھارتی فوج کی مسلم خاتون افسر کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف متنازع اور نفرت انگیز بیان دے کر بھارت میں ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ۔

(جاری ہے)

مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں ایک عوامی اجتماع کے دوران وزیر نے آپریشن سندور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں (پہلگام واقعے میں ملوث نامعلوم افراد جنہیں بھارتی مسلمان قرار دیتے ہیں)نے ہماری بیٹیوں کو بیوہ کیا، ہم نے انہی لوگوں کی بہن کو بھیجا انہیں سبق سکھانے کے لیے۔کنور وجے شاہ کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان کے بعد بھارت بھر میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ انڈین نیشنل کانگریس نے سوشل میڈیا پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بہادر بیٹیوں کو حملہ آوروں کی بہنیں قرار دینا شرمناک ہے، یہ بیان نا صرف کرنل صوفیہ قریشی بلکہ پوری بھارتی فوج کی توہین ہے.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارتی فوج کی

پڑھیں:

افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے  ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • دہلی:سیکیورٹی فورسز نے احتجاجی مظاہرین پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا، بھارتی اخبار کی رپورٹ
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا