کراچی:

نئے وفاقی بجٹ کی 290 روپے کے شرح تبادلہ پر تیاری، پاکستان پر واجب الادا قرضوں کے بڑھتے ہوئے حجم اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے رحجان سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب 2کروڑ 30لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہونے اور مثبت سینٹیمنٹس کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ محدود رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر میں ایک موقع پر 15پیسے کی کمی بھی واقع ہوئی، جس سے ڈالر 281 روپے 52پیسے کی سطح پر آگیا تھا لیکن معیشت میں درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے بعد دوپہر ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 4 پیسے کے محدود اضافے سے 281روپے 71پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 3 پیسے کے محدود اضافے سے 283روپے 72پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر میں میں اضافے

پڑھیں:

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی اعداد و شمار جاری

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے اعداد و شمار پیش کردیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

شارع فیصل پر 12، اولڈ سٹی ایریا میں 9، ڈیفنس فیز 2 میں 7.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔اسی طرح ایئرپورٹ کے علاقے میں 5 ملی میٹر اور یونی ورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • چین نے پاکستان کا 3.4 ارب ڈالر قرض رول اوور کردیا، زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان
  • گلیشیئرپگھلنے کا سلسلہ تیز: دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند
  • ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ برقرار، سیلاب الرٹ جاری
  • پاکستان اور چین میں 3.7 ارب ڈالر قرض کے معاہدے، زرمبادلہ ذخائر 12.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
  • آئندہ 48 گھنٹوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ کن شہروں میں جاری رہے گا؛ این ڈی ایم اے کی پیش گوئی
  • کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی اعداد و شمار جاری
  • کراچی میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان
  • انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
  • ایران: اسرائیل تنازع کے تناظر میں گرفتاریوں اور پھانسیوں کا سلسلہ جاری