بینک فراڈ کیس؛ اداکارہ نادیہ حسین اور عاطف خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی:
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیششن جج جنوبی نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں عاطف خان کی درخواست ضمانت اور اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیششن جج جنوبی کی عدالت میں 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے کی سماعت کی جہاں اداکارہ نادیہ حسین، فیصل اور امتیاز عدالت میں پیش ہوئے اور تینوں ملزم عبوری ضمانت پر ہیں۔
عدالت نے نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت اور اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور عدالت نے ریمارکس دیے کہ دونوں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ جلد سنایا جائے گا۔
ملزم امتیاز کے وکیل نے سماعت کے دوران اپنے دلائل میں کہا کہ یہ مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر بنایا گیا ہے، ملزم امتیاز پرجعلی چیک جاری کرنے کا الزام جھوٹا ہے، جو چیک آئے یا جاری کیے اسکی انٹریاں موجود ہیں۔
انہوں ے کہا کہ امتیاز نے ای میلز بھی کیں اور تمام ریکارڈ بھی فراہم کردیا تاہم عدالت نے ملزم فیصل اور امتیاز کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکارہ نادیہ حسین کی درخواست پر فیصلہ ضمانت کی
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔