مرکزی سیکرٹری اطلاعات ق لیگ مصطفی ملک کی قیادت میں وفد کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہل خانہ سے تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
مرکزی سیکرٹری اطلاعات ق لیگ مصطفی ملک کی قیادت میں وفد کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہل خانہ سے تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق وزیرِ اعظم چوہدری شجاعت حسین کا سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت ،چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر پارٹی وفد مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک کی قیادت میں انکی رہائش گاہ پہنچا، وفد میں ملک کامران منیر، چوہدری ندیم منظور، محمد علی اعوان ایڈوکیٹ شامل تھے ۔
چوہدری شجاعت حسین نے شہید کے والد راجہ یوسف اور بھائی تیمور یوسف سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کرتا ہوں،افواج پاکستان نے وطن کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی،شہدا اور بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔والد راجہ یوسف نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے جس طرح ایک شہید کے خاندان کی دلجوئی کی ، انکے شکرگزار ہیں ،مجھے اور میرے خاندان کو آپکی دلجوئی سے حوصلہ ملا ، جوان بیٹے کی جدائی کا صدمہ معمولی نہیں ، مگر دل مطمئن ہے میرا بیٹا شہادت جیسے عظیم رتبہ پر فائز ہوا ۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسران اور جوان وطن کی حفاظت کے لیے پرعزم اور انکے حوصلے بلند ہیں،وطن کی سالمیت کے لیے پوری قوم پاک افواج کے جذبہ کو سراہتی ہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمودی سرکار کا آزادی صحافت پر حملہ، غیر ملکی میڈیا نشانے پر،گودی میڈیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی مودی سرکار کا آزادی صحافت پر حملہ، غیر ملکی میڈیا نشانے پر،گودی میڈیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی کوئٹہ، رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10زخمی عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا نام خارج نومئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی نے رافیل طیارے گرائے،مریم نواز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب میں شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات، مصافحہ بھی کیا کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ،درخواست دائرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک شہید کے
پڑھیں:
علامہ راجہ ناصر عباس کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس
اجلاس میں نو منتخب اراکین کابینہ نے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بابصیرت اور دلیرانہ قیادت میں اس عزم کا اظہار کیا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک نظریاتی، عوامی اور متحرک پلیٹ فارم کے طور پر ملک وملت کی ترقی واستحکام کیلئے پہلے سے زیادہ فعال کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت نومنتخب مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی صدر علماء ونگ علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر ظہیر عباس نقوی، مرکزی سیکریٹری رابطہ و ترجمان شہریار رضا زیدی، مرکزی آفس سیکرٹری و ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک اقرار حسین، صدر عزاداری ونگ علامہ اقتدار نقوی اور مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ تصور حسین مہدوی سمیت سلیم عباس صدیقی شریک تھے۔
اجلاس میں موجودہ قومی وبین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر اطمنان کا اظہار کیا گیا، نو منتخب اراکین کابینہ نے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بابصیرت اور دلیرانہ قیادت میں اس عزم کا اظہار کیا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک نظریاتی، عوامی اور متحرک پلیٹ فارم کے طور پر ملک وملت کی ترقی واستحکام کیلئے پہلے سے زیادہ فعال کردار ادا کرے گی۔