ٹک ٹاک میں صارفین کیلئے دلچسپ فیچر متعارف
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
ٹک ٹاک کی جانب سے جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز کو اس طرح ایپ کا حصہ نہیں بنایا جا رہا جیسا میٹا کی جانب سے انسٹا گرام میں کیا جا رہا ہے۔
مگر کمپنی کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کے تجربات ضرور کیے جا رہے ہیں۔ اب ویڈیو شیئرنگ ایپ میں اے آئی پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
اے آئی آلائیو نامی فیچر صارفین کو کسی ساکت تصویر سے مختصر ویڈیو بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر ابھی ٹک ٹاک کے سٹوریز فیچر میں موجود ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو ایک تصویر پوسٹ کرنا ہوگی (ایپ کے ان باکس سے اس تک رسائی ممکن ہے) اور پھر نئے اے آئی آلائیو آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔
یہ آپشن آپ کو میک دس فوٹو کم آلائیو پر لے جایا جائے گا جہاں مختلف تحریری پروموٹس پہلے سے موجود ہوں گی جن میں سے کسی ایک کو منتخب کیا جا سکتا ہے یا آپ اپنی مرضی کے مطابق ہدایات دے سکتے ہیں۔ ان پروموٹس سے تصویر کسی دلچسپ مختصر ویڈیو میں تبدیل ہو جائے گی۔
یہ ٹک ٹاک صارفین کے لیے ایک دلچسپ اور منفرد فیچر ثابت ہوگا جسے وہ اسٹوریز کے لیے انوکھی یا مضحکہ خیز ویڈیوز تیار کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے ا اے ا ئی ٹک ٹاک
پڑھیں:
مداح کے ’بھائی‘ کہنے پر فہد مصطفیٰ کے دلچسپ ردعمل کی ویڈیو وائرل
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کی مداح کے ساتھ فلرٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو کو خاتون مداح نے خود فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ ایک بھرے ہال کے سامنے فہد مصطفیٰ نے میری تعریف کی‘۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکا میں منعقد ایک تقریب میں خاتون مداح فہد مصطفیٰ سے پاکستان سلیبرٹی کرکٹ لیگ (PCCL) سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے انہیں ’فہد بھائی‘ کہہ کر پکارتی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Madiha Masood (@dia_masood)
اداکار نے مداح کے ’بھائی‘ کہنے پر مسکراتے ہوئے کہا ’آپ مجھے بھائی تو نہ کہیں‘۔
فہد مصطفیٰ نے مداح سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا ’ کیسی ہیں آپ؟ اور آپ کا سوال کیا تھا؟‘
مداح نے اپنا سوال دہرانا شروع کیا تو اداکار نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’آپ بات کرتی رہیں، آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں‘۔
فہد مصطفیٰ کے تعریف کرنے پر مداح نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ منظر یہاں ہر کوئی ریکارڈ کر رہا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔