عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا عہدہ رکھنے کی اجازت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا عہدہ رکھنے کی اجازت دے دی، جنید اکبر پر مجھے پورا اعتماد ہے، اگر وہ تنظیمی ذمہ داریوں پر فوکس رکھنے کے ساتھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی چلا سکتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان کا پیغام سامنے آیا ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ " پاکستانی قوم کو بیرونی اور اندرونی دونوں طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم نے ہمارے انصاف کے نظام کا جنازہ نکال دیا ہے اور ملک اس وقت مکمل ڈکٹیٹر شپ میں جا چکا ہے- سویلینز کا ملٹری ٹرائل قانونی قرار دینا اسی ترمیم کا نتیجہ ہے۔ ایوانوں میں اس ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے تو صرف کٹھ پتلی تھے اور احکامات کی پاسداری کر رہے تھے۔(جاری ہے)
دنیا کی کسی جمہوریت میں اپنے شہریوں کے ساتھ ایسا مذاق نہیں ہوتا کہ انہیں احتجاج کرنے پر ملٹری کورٹس کے حوالے کر دیا جائے۔ اس طرح کے فیصلوں سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوتی ہے۔ نو مئی کے واقعات میں اپنے بچوں کو سزائیں دینے کے بجائے توجہ ہندوستان سمیت دیگر اندرونی و بیرونی مسائل پر مرکوز ہونی چاہیے۔ یہ وقت نوجوانوں کو متحد کرنے کا ہے۔ جن نوجوانوں کو ملٹری کورٹس سے دس ، دس سال کی سزائیں دلوائی گئی ہیں ان کا جرم صرف احتجاج کرنا ہے۔ بارہا کہتا ہوں کہ نو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوائی جائے تا کہ معلوم ہو سکے کہ اصل مجرمان کون ہیں اور سزائیں کن کو ملنی چاہئیں ۔ یوں کسی آرمی افسر کے کہنے پر قوم کے نوجوانوں کے مستقبل کو برباد کرنا ظلم ہے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم کا دوسرا نتیجہ یہ ہے کہ ججز اب صرف ایک سرکاری ملازم کی حیثیت رکھتے ہیں اور کوئی آزادانہ فیصلہ نہیں لے سکتے۔ ججز کو ایک فرد واحد سب فیصلے لکھ کر دیتا ہے جو کہ نظام انصاف کی موت ہے۔ میرے خلاف جھوٹے اور بوگس مقدمات اسی لیے چل رہے ہیں کیونکہ عدلیہ آزاد نہیں ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس سمیت میرے خلاف بنائے گئے تمام کیسز بوگس ہیں اس لیے مرضی کے ججز لانے کے باوجود میری اپیلیں مسلسل التوا میں رکھی جا رہی ہیں- جس دن میرے مقدمات میرٹ پر سنے گئے سب کا خاتمہ ہو جائے گا۔ میرا تمام پارٹی عہدیداران کے لیے واضح پیغام ہے کہ وہ تحریک چلانے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ میری پہلی ترجیح تحریک اور پارٹی کی تنظیمِ نو ہے۔ جنید اکبر پر مجھے پورا اعتماد ہے۔ اگر وہ تنظیمی ذمہ داریوں پر فوکس رکھنے کے ساتھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی چلا سکتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔".ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جنید اکبر
پڑھیں:
اسرائیلی فوج نے غزہ پر مکمل ملٹری کنٹرول کے منصوبے کی منظوری دیدی
اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے بالآخر غزہ پر قبضے کے منصوبے کے آپریشنل فریم ورک کی توثیق کردی جس پر انھوں نے اپنے وزیراعظم نیتن یاہو کی شدید مخالفت کی تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ یہ منظوری جنرل اسٹاف فورم، اندرونی سلامتی ایجنسی اور دیگر سینئر کمانڈرز کے اجلاس میں دی۔
بیان میں کہا گا ہے کہ اس اہم سیکیورٹی اجلاس میں اب تک کی کارروائیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی جن میں گزشتہ روز سے جاری زیتون کے علاقے پر حملے بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب چند گھنٹے قبل ہی حماس کا ایک وفد قاہرہ پہنچا تاکہ مصر کے ساتھ عارضی جنگ بندی پر ابتدائی بات چیت کی جاسکے۔
یہ مذاکرات خطے میں جاری انسانی المیے اور بین الاقوامی دباؤ کے تناظر میں نہایت اہم سمجھے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی حکومت کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو وسعت دینے کے اعلان نے نہ صرف عالمی سطح پر شدید تنقید کو جنم دیا تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ پر فوجی قبضے کے منصوبے کو آرمی چیف، موساد کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی نے مسترد کردیا تھا۔
تاہم اس کے باوجود کابینہ میں موجود دائیں بازو کے وزرا کی اکثریت ہونے کے باعث منصوبے کو منظور کرلیا گیا تھا۔
جس کے بعد اب فوجی سربراہ نے بھی بادل نخواستہ غزہ پر فوجی قبضے کی توثیق کردی جسے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے ہم یرغمالیوں کی زندگیوں میں خطرے میں ڈال دیں گے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی کی غزہ پر بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 61 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی جب کہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد زخمی ہیں۔