پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کیلئے لاہور قلندرز نے 8 سال کے طویل عرصے بعد بنگلادیش کے اسٹار اسپنر شکیب الحسن کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔

پاک بھارت کشیدگی کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔

بنگلادیشی میڈیا نے شکیب الحسن کے پی ایس ایل میں شامل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شکیب نے 2017 میں آخری بار پشاور زلمی کی طرف سے لیگ میں حصہ لیا تھا جبکہ 2016 میں کراچی کنگز کا حصہ تھے، یہ انکی ٹورنامنٹ میں 8 سال بعد واپسی ہے۔

شکیب پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز میں بنگلادیش کے ساتھی کرکٹر رشاد حسین کے ہمراہ ایکشن میں دیکھائی دینگے۔

اسٹار کرکٹر نے 6 ماہ قبل آخری میچ کھیلا تھا جبکہ آخری بین الاقوامی میچ بنگلادیش کیلئے ایشیا کپ میں کھیلا تھا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ایس ایل

پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد:

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست تک اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

اسی طرح، 18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔

شدید بارشوں سے برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا امکان ہے جبکہ کمزور انفرا اسٹرکچر اور کچے گھروں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں مون سون کے ساتویں اسپیل کی بارش سے موسم خوشگوار
  • ہندو یاتریوں کی گاڑی مندر سے واپسی پر ٹرک سے ٹکرا گئی؛ 7 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک
  • گورنر سندھ کی بانی ایم کیو ایم کی واپسی سے متعلق بیان کی وضاحت
  • شیرافضل مروت نے پی ٹی آئی میں واپسی کے لئے 2شرائط رکھ دیں 
  • پیغامِ ماضی: بلوچستان کے نواب و سردار اور پاکستان کیلیے قربانیوں کی داستان
  • پاک سر زمین شاد باد، جواد احمد کا نیا ملی نغمہ ریلیز
  • اقرار الحسن کو تیسری اہلیہ عروسہ کی کون سی عادت ناپسند ہے؟
  • ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی:محکمہ موسمیات
  • محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
  • 5کلو سونے کی واپسی کا کیس؛ لاہور ہائیکورٹ نے کسٹم حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی