پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسرا رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے . پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں فریقین نے تازہ زمینی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارت کے ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائے نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کو برقرار رکھنے اور پہلے رابطے کے دوران طے کئے گئے ’اسٹیٹس کو‘ کو قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ سیز فائر امریکا اور دیگر دوستانہ ممالک کی سفارتی کوششوں کے ذریعے ممکن ہوا تھا۔
اگرچہ اس ہاٹ لائن رابطے کی تفصیلات ابھی تک کسی بھی جانب سے باضابطہ طور پر جاری نہیں کی گئی ہیں، مگر ذرائع نے بتایا کہ دونوں ڈی جی ایم اوز نے پیر کو ہونے والے سابقہ رابطے کی بنیاد پر امن قائم رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس پر اتفاق رائے ظاہر کیا ہے۔
اپروادی نیلم: بھارتی ڈرونزکی پروازیں، نوجوانوں کی فائرنگ ، سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈی جی ایم
پڑھیں:
پاکستان اور روس کا کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل قائم کرنے پر اتفاق
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور روس نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل قائم کرنے پر اتفاق کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس نے کراچی میں اسٹیل ملز کے نئے منصوبے کے آغازکیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پراتفاق کرلیا۔
یہ پیش رفت وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختراور روسی نمائندے ڈینس نذروف کے درمیان ملاقات میں ہوئی۔
ملاقات میں ہارون خان نے اسٹیل سیکٹرکے تعاون کےباہمی فوائد پرزور دیا اور روس کےسرمایہ کاروں کو پاکستان میں مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔
ہارون اختر کا کہنا ہے روسی حکام نے پاکستان کو اپنے ملک کی جانب سے کراچی میں اسٹیل مل کی تعمیر کے لیے عزم کا یقین دلایا۔
روسی وفد نے پاکستان کوماسکومیں صنعتی و تجارتی نمائش میں شرکت کی بھی دعوت دی، معاون خصوصی نے کہا پاکستان بین الاقوامی سطح پر مضبوط اور سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک ہے۔
مزیدپڑھیں:کوئٹہ ،پیپلز پارٹی کی ریلی سے افسوسناک خبر آگئی، جانئے کتنا جانی و مالی نقصان ہوا