پاکستان پہلگام تحقیقات کیلئے تیار، بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، پاکستان پہلگام واقعہ کی تحقیقات کیلئے تیار ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے شاید پہلے ہی پلان کیا ہوا تھا کہ وہ اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، بھارت نے7مئی کو جارحیت کا ارتقاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اورقوم کا ردعمل تاریخ میں مدت تک یاد رکھا جائے گا، بھارت کی جدید ٹیکنالوجی کا حشر ہو گیا، پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے جدید ترین ٹیکنالوجی کو شکست دی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان بڑے بحران سے نکلا ہے، ہم یکم اپریل 2022کو ڈیفالٹ کے دہانے پر تھے، ہم مشکل وقت سے نکلے، آئی ایم ایف کے پاس جائے بغیر ڈیفالٹ سے بچا نہیں جاسکتا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کیلئے بہت مشکل فیصلے کئے، عوام کو پتہ تھا زہر کا پیالہ پیے بغیر گزارہ نہیں، قوم نے مشکلات کو برداشت کیا۔
میری ترجیح تنازعات کا خاتمہ ہے ،شروع کرنا نہیں،سمجھتا ہوں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہو گیا ،ٹرمپ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بھارت نے
پڑھیں:
گوگل جیمنائی کے ذریعے تصاویر ایڈٹ کرنا ممکن
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم جیمنائی میں تصاویر ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش کردیا۔
گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب کانٹینٹ کریئیٹرز اور صارفین گوگل جیمنائی سے تصاویر بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جیمنائی کو فوٹو ایڈیٹنگ کی تربیت دے دی گئی اور صارفین اب جیمنائی کو ہدایات دے کر تصاویر ایڈٹ کروا سکیں گے۔
صارفین جیمنائی میں تصاویر بھیج کر اسے ہدایات دے کر اپنی مرضی کے مطابق تصاویر کو ایڈٹ کروا سکیں گے۔
فیچرز کے مطابق صارفین تصاویر کے بیک گراؤنڈ کو تبدیل کروانے کے علاوہ اس میں نمایاں تبدیلیاں بھی کروا سکیں گے۔
گوگل جیمنائی کی جانب سے تصاویر کو اس طرح ایڈٹ کیا جائے گا، جس طرح کوئی بھی پروفیشنل فوٹو ایڈیٹر تصاویر کو ایڈٹ کرتا ہے۔
کمپنی کے مطابق اب گوگل جیمنائی کا اے آئی ایڈیٹر متعدد کام کرسکتا ہے، اس کے ذریعے اسٹوری بورڈ کے خاکے تیار کیے جاسکتے ہیں جب کہ ڈیزائنرز اپنی پراڈکٹ فوٹوز کا پورٹ فولیو بھی اس سے تیار کر سکیں گے۔
اسی طرح آرکیٹیکٹ اپنی مرضی کے مطابق جیمنائی کو ہدایات دے کر عمارات کے ڈیزائنز کو بھی تیار کر سکیں گے۔
جیمنائی کی جانب سے تیار کی گئی یا ایڈٹ کردہ تصاویر میں اے آئی کا واٹر مارک بھی شامل ہوگا تاکہ دیکھنے والے سمجھ جائیں کہ تصاویر کو اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا۔
Post Views: 2