مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 1.03 فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی بڑھنے کی شرح میں بھی 1.29 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے. ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی فی کلو 69 روپے تک مہنگی ہوگئی، زندہ مرغی 434 روپے بڑھ کر 503 روپے تک پہنچ گئی، اسی طرح فی درجن انڈے 22 روپے تک مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت میں بھی چار روپے تک اضافہ ہوا، اس کے علاوہ گڑ، مٹن، آٹا، دال مسور، دال مونگ، دال ماش اور تازہ دودھ مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے تک کمی ہوئی، جبکہ لہسن فی کلو 13 روپے اور پیاز 1 روپے تک سستا ہوا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سونے کی قیمت کمی، ہزاروں روپے سستا ہوگیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 700 روپے کی کم ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 745 روپے کم ہوکر 2 لاکھ87 ہزار 379 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 67 ڈالر کمی سے 3168 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔