پاکستان نے ایشین بیچ ہینڈبال چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
پاکستان نے مسقط میں ہونے والی 10ویں ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں اردن کو 2-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی، محسن نقوی نئے صدر ہوں گے
ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپیئن شپ میں پاکستان کا کانسی کا تمغہ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کی کوششوں اور غیر روایتی کھیلوں میں ایک بڑا کارنامہ ہے۔
پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں روایتی حریف بھارت پر بھی شاندار فتح حاصل کی تھی۔
چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو ایران کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی تاہم پاکستانی ٹیم نے اردن کے خلاف شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
مزید پڑھیے: چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کرلیا
فائنل میں اومان نے ایران کو 2-0 سے ہراکر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشین ہینڈبال چیمپیئن شپ قومی ہینڈبال ٹیم ہینڈ بال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشین ہینڈبال چیمپیئن شپ قومی ہینڈبال ٹیم ہینڈ بال پاکستان نے چیمپیئن شپ ہینڈ بال
پڑھیں:
عالمی برادری کا اعتماد، پاکستان نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا
پاکستان نے صنعتی ترقی میں اہم سنگ میل عبور کیا جس کا اعتراف عالمی برادری بھی کر رہی ہے اور پاکستان کو ایک بڑا اعزاز مل گیا ہے۔
پاکستان اقوام عالم میں تیزی سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر رہا ہے اور عالمی برادری کا اس پر اعتماد بڑھ رہا ہے جس نے پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز دلا دیا ہے۔
عالمی برادری کے اسی اعتماد کا مظہر ہے کہ پاکستان کو اقوام متحدہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر اجلاس کے صدر ہوں گے۔ پاکستان پہلی بار اس بورڈ کی سربراہی کرے گا۔
پاکستان نے آج اقوام متحدہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ (یونیڈو) بورڈ اجلاس کی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ پاکستان کے یونیڈو میں 350 ملین ڈالرز کے جاری اور طے شدہ منصوبے بھی شامل ہیں۔
سفارتی ذرائع اس فیصلے کو پاکستان کی صنعتی ترقی میں ایک اہم سنگ میل اور عالمی سطح پر پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف قرار دے رہے ہیں۔