پاکستان اور بنگلہ دیش کا ثقافتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور بنگلہ دیش کے حکومتی وفد کی لاہور میں ملاقات۔ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سرگرمیوں کو بحال کرنے پراتفاق کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق لاہور میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور بنگلہ دیش کے حکومتی وفد کی ملاقات ہوئی. جس میں دونوں ممالک کی کمرشلز بنیادوں پر فلمی وفود کا تبادلہ، ٹیکنالوجی، فلم میں ارتقائی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق نے گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ یہ ہمارے لئے یہ سنہری موقع ہے کہ ہم پھر سے اپنی کھوئی ہوئی مارکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ایک نکاتی ایجنڈا پر زور دیا۔بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کو پروڈکشن دوبارہ سے بحال ہونی چاہیے۔ انہوں نے سارک کلچرل پروگرام کی بحالی پر بھی زور دیا اور بنگلہ دیش کے قونصل خانے کے بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ممالک کی فلموں کا فیسٹیول بھی ہونا چاہیے۔ مشترکہ فلم سازی سے فلم انڈسٹری کو ترقی ملے گی۔پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے ممبران نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب میں فلم اسٹار شان نے بھی شرکے کی اور گفتگو کے دوران کہا کہ اب ہاتھ ملانے کا نہیں، گلے ملنے کا وقت ہے۔اس تقریب میں صفدر ملک، سید نور، خلیل الرحمن قمر، ذوالفقار مانا، مسعود بٹ اور عمران اسلام نے بھی خطاب کیا اور اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اور بنگلہ دیش کے دونوں ممالک زور دیا
پڑھیں:
ٓآئی سی سی ورلڈکپ: پاکستان ویمنز کا مایوس کن آغاز،بنگلہ دیش نے7وکٹوں سے ہرادیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بنگلادیش ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پاکستان کی جانب سے ملنے والا 130 رنز کا ہدف بنگلادیش ویمنز ٹیم نے 31.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بنگلا دیش کی جانب سے روبیہ حیدر 54 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔
بنگلادیش کی جانب سے فرغانہ حق 2، شرمین اختر 10 اور کپتان نگار سلطانہ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ سبحانہ موسٹری 24 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا، دانیہ بیگ اور رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں کولمبو میں ہونیوالے ویمنز ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 38.3 اوورز میں 129 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کے پہلے ہی اوور میں 2 رنز پر 2 وکٹیں گرگئیں،عمائمہ سہیل اور سدرہ امین بغیر کوئی رن بنائے چلتی بنیں، منیبہ علی اور رمین شمیم نے ٹیم کو سہارا دیا تاہم 44 رنز کے مجموعی سکور پر منیبہ علی بھی 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 47 کے مجموعی سکور پر گری جب رمین شمیم 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سدرہ نواز 15، عالیہ ریاض 13، کپتان فاطمہ ثنا 22، نتالیہ پرویز 9 ، نشرہ سدھو ایک جبکہ سعدیہ اقبال 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئیں، دانیہ بیگ 16 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کھیل کر ایونٹ میں پہنچی ہیں، پاکستان اور بنگلادیش کے مابین کھیلے گئے گزشتہ چار میچز میں دونوں ٹیموں کو دو دو فتوحات حاصل ہوئی ہیں۔
قومی ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 5 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔