بیلٹ اینڈ روڈ “بین الاقوامی تعاون پراعلیٰ سطح فورم کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
بیجنگ : ” بیلٹ اینڈ روڈ” بین الاقوامی تعاون پر اعلیٰ سطح فورم کی مشاورتی کمیٹی کا 2025 کےلیے اجلاس چین کے صوبہ زےجیانگ کے شہرننگ بو میں منعقد ہوا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ ” بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو نے عالمی ترقی میں استحکام پیدا کیا ہے اور یہ عالمی اقتصادی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ موجودہ صورتحال میں، ” بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترک تعمیر کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھانا ضروری ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے نائب وزیر ما چھاؤ شو نے کہا کہ فی الحال، چین 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں کا اہم تجارتی شراکت دار ہے، اس سال کی پہلی سہ ماہی میں،بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کا چین کی بیرونی تجارت میں حصہ 51.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بیلٹ اینڈ روڈ
پڑھیں:
پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری
اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس فاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا اور اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
کمیٹی نے وزارت صنعت اور پیداوار کی سمری کی منظوری دیتے ہوئے پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی اجازت دی، اجلاس میں سرکاری انگلش چینل کی اپ گریڈیشن کے لیے پیش کردہ سمری بھی منظور کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ای سی سی نے 2.82 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی، اس کے علاوہ چمڑے کی درآمد و برآمد کے لیے ہیلتھ سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید برآں وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کے لیے بھی ایک ضمنی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی جو ماحولیاتی منصوبوں کی حمایت کے لیے مختص کی جائے گی۔