کراچی: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یومِ تشکر، مزارقائد اور دیگر مقامات پر تقریبات
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر منائے جانے والے یومِ تشکر کے موقع پر کراچی میں مزارِ قائد اور دیگر مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر، گورنر سندھ کامران ٹیسوری و دیگر نے مزارِ قائد پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، سندھ سیکریٹریٹ میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے پرچم کشائی کی۔
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے حوالے سے مزارِ قائد پر یومِ تشکر کی تقریب ہوئی، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور دیگر نے مزارِ قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ دشمن نے رات کے اندھیرے میں ہم پر جنگ مسلط کی، اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا، افواجِ پاکستان نے وہ جواب دیا کہ دشمنوں کے دانت کھٹے کر دیے، پوری قوم آج فتح کا جشن منا رہی ہے۔
سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، مادرِ وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے، وطن کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔
انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کے لیے 1، 1 کروڑ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرِ قیادت ریلی کا انعقادکیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔
جامعہ کراچی میں دعائیہ تقریب ہوئی جس میں وطنِ عزیز کی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی، داؤد انجینئرنگ اور ڈاؤ یونیورسٹیز میں بھی یومِ تشکر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم آج کینٹ ریلوے اسٹیشن کراچی کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے جہاں جدید و بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی کینٹ اسٹیشن پر سی آئی پی لاؤنجز اور ویٹنگ ایریاز قائم کیے گئے ہیں جب کہ لوگوں کی سہولت کے لیے ایکسیلیٹرز بھی انسٹال کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ کینٹ اسٹیشن پر ایگزیکٹو واش رومز، اے ٹی ایم مشین اور مفت وائی فائی کی سہولت بھی متعارف کرادی گئی ہے۔