تمام تر دعووں کے باوجود ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 3 روپے 38 پیسے فی کلو مزید بڑھ کر 175 روپے 19 پیسے فی کلو تک جا پہنچی۔

چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت بڑھ کر 185 روپے فی کلو تک ہوگئی، پی ٹی آئی حکومت کے زیر انتظام پشاور نے چینی کی قیمتوں میں پورے ملک کو پیچھےچھوڑ دیا پشاور کےشہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں پشاور میں چینی کی قیمت میں 5 روپےتک فی کلو کا اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ ملک میں چینی کی اوسط قیمت 175 روپے 19 پیسےفی کلو ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 171 روپے 81 پیسےفی کلو اور ایک سال قبل اوسط نرخ 143 روپے 75 پیسے فی کلو تھے۔

گزشتہ روز چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے کہا تھا کہ قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو چینی 200 روپے فی کلو تک چلی جائے گی۔انہوں نے کہا تھا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 168 روپے ہے، وفاق نے ریٹیل قیمت 164 روپے مقرر کی تھی، تاہم سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا، حکومت عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چینی کی قیمت میں چینی کی فی کلو

پڑھیں:

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دےدی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے  رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔اوگرا نے سوئی نادرن اورسوئی سدرن کی اوسط قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی نادرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 3 فیصد جبکہ  سوئی سدرن کے لیے گیس قیمت میں 8 فیصد کمی تجویز  کی گئی ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے سوئی نادرن کے لیے کمی کے بعد گیس کی قیمت 1804روپے8 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو  اور سوئی سدرن کےلیے گیس کی اوسط قیمت 1549 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز  کی گئی ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق وفاقی حکومت سے ایڈوائس آنے کے بعد اوگرا گیس قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سے سلیب کے حساب سے گیس کی قیمتون پر ایڈاوئس ما نگی گئی ہے۔

بیٹل ایکس پولو کپ 2025: ڈائمنڈ پینٹس/ڈن کی سنسنی خیز جیت، بلوچستان نے بھی میدان مار لیا

ذرائع اوگرا کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے منظوری ہونے کی صورت میں صارفین کو فائدہ منتقل ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 40روز میں اوگرا کو جواب دینے کی پابند ہے بصورت فیصلہ خود بخود لاگو ہو جائے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اوگرا کا قیمتوں میں کمی کا دعویٰ بے نقاب، صارفین کیلیے گیس مزید مہنگی کر دی
  • اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی
  • اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دےدی
  • اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 8 فیصد کمی کی منظوری دیدی
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمے دار قرار دے دیا
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی کی قیمتوں میں اضافے کا  ذمے دار قرار دے دیا
  • لاہور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ، سرکاری نرخ سے 120 روپے زیادہ فروخت
  • سونا پھر مہنگا: فی تولہ قیمت میں اضافہ
  • ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 23 سو روپے کا اضافہ
  • ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ