بھارتی جارحیت سے شہید و زخمیوں کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے رقم حکومت آزاد کشمیر کو فراہم
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
بھارتی جارحیت سے شہید و زخمی افراد کو پاکستان حکومت کی جانب سے دیئے گئے پیکیج کے تحت شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ روپے، شدید زخمیوں کو 20 لاکھ اور دیگر زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے بھارتی جارحیت سے شہید و زخمی افراد کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے رقم حکومت آزاد کشمیر کو فراہم کر دی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 532.
آزاد کشمیر حکومت شدید زخمیوں کو 3 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 50 ہزار فی کس ادا کر چکی ہے، حکومت آزاد کشمیر نے شہدا کے ورثا کو گھر گھر جا کر معاوضہ جات کی ادائیگی کر دی ہے۔ حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے بھارتی جارحیت سے متاثرہ گھروں، دکانوں کو پہنچنے والے نقصان کے تعین کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ کمیٹیز کی رپورٹس کی روشنی میں گھروں و دکانوں کے معاوضہ جات کی ادائیگی عمل میں لائی جائیگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حکومت آزاد کشمیر بھارتی جارحیت سے شہدا کے ورثا کو کی ادائیگی کی جانب سے زخمیوں کو کو فراہم
پڑھیں:
شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے انہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فیصل راٹھور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی وزارتِ عظمیٰ کے دوران کامیابیوں کی دعا گو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس مقصد کے حصول کے لیے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں:عدالتی اصلاحات، اسپیشل اور سینیئر سیکریٹری کے عہدے ختم، نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کے اہم اعلانات
انہوں نے مزید کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ترقی، خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں موجود ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے وفاقی حکومت بھرپور تعاون فراہم کرے گی تاکہ اس علاقے کی عوام کو بہتر زندگی فراہم کی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل سلطان راٹھور شہباز شریف مبارکباد وزارت عظمی وزیر اعظم