سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد میں “یومِ تشکر” کی پر وقار تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد میں “یومِ تشکر” کی پر وقار تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)آج سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد میں “یومِ تشکر” کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال اسلام آباد ڈاکٹر محمد نعیم تاج اور ڈائریکٹر ایڈمین ڈاکٹر سرتاج علی خان نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ملکی ترقی، عوامی خوشحالی اور افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر محمد نعیم تاج نے اس موقع پر کہا کہ “یومِ تشکر ہمیں اپنے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے اجتماعی کوششوں کو مزید مستحکم کرنے کا درس دیتا ہے۔ سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد ہمیشہ عوام کی خدمت اور صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ قوم کی خدمت کے مشن کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔
“ڈائریکٹر ایڈمین ڈاکٹر سرتاج علی خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یومِ تشکر ہمیں اپنے محسنوں اور ملکی دفاع میں قربانیاں دینے والوں کی یاد دلاتا ہے۔ سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد کا عملہ ملک و قوم کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے اور ہم اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی صحت کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔”تقریب میں افواجِ پاکستان، بحریہ اور فضائیہ کے کارناموں کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف شاندار کامیابیاں حاصل کیں، خصوصاً آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ حق میں۔
سی ڈی اے ہسپتال کی انتظامیہ نے افواجِ پاکستان کے عزم، حوصلے اور خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کی خدمت اور ملکی استحکام کے لیے ہسپتال کا عملہ ہمیشہ مستعد رہے گا۔تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ شرکاء نے تقریب کو خوب سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی فضائی حدود بند؛ بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری بحران کا شکار، ایئرلائنز کو اربوں کا نقصان بھارت کیساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کیلئے پرعزم ہیں: پاکستان بھارت پاکستان کو پانی کی سپلائی کم کرنے کیلئے نئے منصوبوں پر غور کر رہا ہے، رائٹرز میڈیا ہمارا فخر ہے، بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے، آرمی چیف پوپ لیو کی حلف برداری، وزیراعظم شہباز شریف کوشرکت کا دعوت نامہ وصول پاک،بھارت کشیدگی کے باوجود افغان تجارتی سامان کے ٹرک واہگہ کے راستے بھارت روانہ دشمن جنوبی ایشیا میں خود کو تھانیدار سمجھتا تھا، حکمت عملی سے دشمن کے ہوش اڑ گئے، وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تقریب کا
پڑھیں:
فیصل آباد: فیڈمک میں 78ویں یومِ آزادی کی تقریب کا انعقاد، پرچم کشائی، کیک کاٹا اور پودا بھی لگایا گیا۔
فیڈمک میں 78ویں یومِ آزادی کا جشن: پرچم کشائی، کیک کاٹنے اور شجرکاری کی تقریب کروائی گئی فیڈمک کے مرکزی دفتر میں پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پرچم کشائی، کیک کاٹنے اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سی ای او فیڈمک میاں جمیل احمد اور فیڈمک کے عملے نے شرکت کی ،جبکہ سی ای او فیڈمک میاں جمیل احمد نے پرچم کشائی کی اور چودہ اگست کا کیک کاٹا اس موقع پر ملک کی سالمیت ،خوشحالی اور فیڈمک کی ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ سی ای او فیڈمک نے کہا کہ آزادی صرف جشن نہیں، بلکہ قومی ذمہ داریوں کی تجدید کا دن ہے۔آج کا دن ہمیں بانیان پاکستان کی جدوجہد اور شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ،یوم آزادی کا اصل تقاضا یہی ہے کہ ہم اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں ،ہم سب کو مل کر پاکستان کو دنیا کی مستحکم معیشتوں میں شامل کرنا ہے