شاہ محمود قریشی دِل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور:
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کی وجہ سے جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کی وجہ سے سے جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف محسوس ہوئی تھی اور طبیعت نہ سنبھلنے کی وجہ سے انہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے پی آئی سی منتقل کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ابتدائی طبی امداد فراہم کیے جانے کے بعد مختلف قسم کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی کو منتقل کیا گیا میں تکلیف
پڑھیں:
لاہور: ذہنی معذور لڑکی کو ہوٹل میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت جیل میں ذہنی معذور لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم نے ذہنی معذور لڑکی کو نولکھا ایک ہوٹل میں لے جا کرزیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کی حالت خراب ہونے پر ایک نجی اسپتال لے کر گیا۔
نجی اسپتال میں علاج سے انکار پر سرکاری اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا، ملزم نے اپنے ایک قریبی عزیز کے گھر کوٹ لکھپت میں ہی پناہ لے رکھی تھی۔
گرفتاری کے وقت ملزم کسی دوسرے شہر فرار ہونے کے لیے سامان تیار کر رہا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر حنا پرویز بٹ نے جنرل اسپتال کا دورہ کیا اور جنرل اسپتال میں متاثرہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی
انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی، نفسیاتی اور طبی مدد فراہم کی جائے گی، میں نے پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے، ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی درندگی کی بدترین شکل ہے۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ایسے درندہ صفت مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں، میں خود اس کیس کی نگرانی کر رہی ہوں، انصاف ہر صورت دلایا جائے گا، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔