بھارتی ایجنسی "ایس آئی اے" کے نام نہاد انسداد دہشتگردی آپریشن کے تحت کشمیر میں چھاپے
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
ایجنسی کی ٹیموں نے ہندواڑہ کے مختلف علاقوں میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے جہاں کچھ افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پولیس نے دہشتگردی سے متعلق سرگرمیوں کو روکنے کے نام پر وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کی تفتیشی ایجنسی (ایس آئی اے) نے کشمیر میں ہندواڑہ کے راجوار ویلگام علاقے میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ کارروائیاں دہشت گردی سے متعلق مشتبہ سرگرمیاں اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد کے استعمال میں ملوث افراد کے خلاف کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی تفتیشی ایجنسی ہندوارہ پولیس کے ساتھ کشمیر کے راجوار میں آج صبح مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں دہشت گردی سے مقدمہ، سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کی گئی۔
ذرائع کے مطابق "ایس آئی اے" کی ٹیموں نے ہندواڑہ کے مختلف علاقوں میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے جہاں کچھ افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کرتے ہوئے اشتعال انگیز مواد، افواہیں یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے تھے۔ چھاپوں کے دوران موبائل فونز، الیکٹرانک ڈیوائسز، اہم دستاویزات اور دیگر مواد کی چیکنگ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق تلاشی کاروائی ابھی بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ مواد کا تجزیہ کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ ملک دشمن سرگرمی یا نیٹ ورک کی نشاندہی کی جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر چھاپے مارے سوشل میڈیا کے مطابق
پڑھیں:
پختونخوا، جی بی اور آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی، 61 افراد جاں بحق
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی، مختلف حادثات میں اب تک 61 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جبراڑئی کے علاقے میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے اور رابطہ سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔
حکام کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ تین زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مانسہرہ میں بھی کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی
دوسری جانب ضلع مانسہرہ کے علاقے بٹگرام میں رات گئےکلاؤڈ برسٹ سے متعدد افراد ریلے میں بہہ گئے۔ بٹگرام میں 7 افراد جاں بحق اور شانگلہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
پولیس کے مطابق علاقے میں کئی مکانات تباہ اور بڑی تعداد میں مال مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
پختونخوا میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات
پرونشل ڈیزاسٹر مینجنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے صوبے میں کلاؤڈ برسٹ، بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے جاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے 5 اضلاع میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 43 افراد جاں بحق ہوئے۔
جاری تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں 21، سوات میں 4، دیر لوئر میں 5، بٹگرام میں 7 اور شانگلہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ باجوڑ میں 8 اور دیرلوئر میں4 افراد زخمی ہوئے۔
پیر بابا اسپتال بونیر میں 43 لاشیں لائی گئیں، ایم ایس
دوسری جانب میڈیکل آفیسر پیر بابا اسپتال بونیر ڈاکٹر امتیاز کا بتانا ہے کہ پیر بابا اور گردونواح میں اب تک 43 لاشیں لائی جا چکی ہیں، لائی گئی لاشوں میں 25 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی 18 افراد جاں بحق
ادھر آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی بارش کے بعد مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
آزاد کشمیر حکومت نے شدید بارشوں کے باعث دو روز کے لیے تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔
Post Views: 9