کوچ سے تصادم کے بعد کار مسافروں سمیت دریا میں بہہ گئی، جس کے بعد امدادی ٹیموں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دیربالا کے علاقے میں چرکوم کے مقام پر فلائنگ کوچ اور کار میں تصادم کے بعد کار مسافروں سمیت دریائے پنجکوڑہ میں جاگری  اور مسافروں سمیت بہتے ہوئے دریا میں لاپتا ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور دیگر فلاحی اداروں کی ٹیمیں  جائے وقوع پر پہنچیں اور ڈوبنے والی گاڑی اور اس کے مسافروں کی تلاش شروع کی

کار اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل  کردیا گیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مسافروں سمیت کے بعد

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ، کرنٹ لگنے، ڈوبنے سے 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

—فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، کرنٹ لگنے اور ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک اور بچی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ اور نامعلوم سمت سے آئی گولی لگنے سے 2 بچیوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، کرنٹ لگنے سے 2 افراد جبکہ ڈوبنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق شیریں جناح کالونی میں فائرنگ سے 30 سالہ راجہ نامی شخص زخمی ہو گیا۔

کراچی: کرنٹ لگنے سے پیپلز پارٹی رہنما جاوید ناگوری کے بھائی انتقال کر گئے

کراچی میں کرنٹ لگنے سے پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید ناگوری کے بھائی انتقال کر گئے۔

شاہ لطیف ٹاؤن ریلوے پھاٹک کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 4 سال کی بچی زخمی ہو گئی۔

اورنگی ٹاؤن 4 نمبر کے ایک گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 8 سال کی بچی زخمی ہو گئی۔

سائٹ ایریا میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

لیاری کھڈہ مارکیٹ میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت عبداللّٰہ ناگوری کے نام سے ہوئی ہے اور وہ پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید ناگوری کا بھائی ہے۔

کلفٹن پارک لینڈ اسپتال کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک 30 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

جہانگیر آباد ندی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق ہو گیا، ابراہیم حیدری میں سمندر کنارے سے 1 شخص کی لاش ملی ہے۔

ہاکس بے ٹرٹل بیچ پر سمندر میں نہاتے ہوئے 1 شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت 22 سالہ ثاقب ولد علی عمر کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین کا ’بلیک آؤٹ بم‘: دشمن کے پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والا نیا ہتھیار سامنے آگیا
  • چینی میڈیا پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والا چین کا ’بلیک آؤٹ بم‘ سامنے لے آیا
  • بلوچستان: دو روز میں سیلابی ریلے اور ڈیم میں ڈوبنے سے 5 خواتین جاں بحق
  • چین میں خاموش تصادم
  • حادثات کا شکار 3 غیر ملکی طیارے تاحال گراونڈ ہیں
  • ایئرانڈیا حادثہ اور 274 مسافروں کی ہلاکت بھارتی ایوی ایشن نظام کی بدترین ناکامی
  • شجاعت یہ ہے انسان رنج و غم کا سامنا کرے ‘شہنشاہ نقوی
  • تصادم اور تغیر کا زمانہ
  • کراچی: فائرنگ، کرنٹ لگنے، ڈوبنے سے 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • جب تک خود ٹرین میں سفر نہیں کرونگا، مسافروں کی مشکلات نہیں سمجھ سکتا: حنیف عباسی