صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی وطن واپسی، دورہ چین میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے 4 معاہدے طے پائے
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،انہوں نے چین کی 15 سے زائد بڑی سرمایہ کار کمپنیوں سے ملاقاتیں کیں اور 4 بڑے سرمایہ کار گروپوں کے ساتھ پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ،ان معاہدوں کے تحت پنجاب میں نئے کارخانے لگیں گے اور اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
چوہدری شافع حسین کے گزشتہ دورہ چین کے دوران بھی متعدد کمپنیوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے معاہدے طے پائے تھے۔ چین کی ویوو موبائل کمپنی نے فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں اپنا کارخانہ لگانا شروع کردیا ہے ، 2 سال میں یہ مکمل ہو گا اور موبائل فون پنجاب میں بننا شروع ہو جائیں گے۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے دورے کے دوران 6 سے زائد فیکٹریوں کا وزٹ بھی کیا اور پیدا واری عمل کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر نے وطن واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے حالیہ دورے کے دوران متعدد بڑے سرمایہ کار گروپوں سے سود مند ملاقاتیں اور 4 بڑے سرمایہ کار گروپوں سے پنجاب میں مختلف شعبوں میں کارخانے لگانے کے حوالے سے معاہدے ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا ایسا مخلص دوست ہے جو مشکل کی ہر گھڑی میں ساتھ کھڑا رہا ، بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں بھی چین نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور اسے اپنی جنگ سمجھ کر پاکستان کا ساتھ نبھایا ،جنگ میں شاندار کامیابی پر پاکستانیوں کی طرح چین کی حکومت اور عوام بھی ہے حد خوش ہیں اور چین کے لوگوں کے ساتھ مل کر مجھے ان کی اس خوشی کا اندازہ ہوا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ معیشت کے میدان میں بھی چین پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کررہا ہے اور اس کی سرمایہ کار کمپنیاں تیزی سے پنجاب میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے مکار دشمن کو عبرت ناک شکست دی ، بہادر افواج نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ،پاکستانی مسلح افواج نے جرات اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کردی ،اپنی بہادر افواج کی بدولت ہی ہم آج محفوظ ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب میں سرمایہ کاری نے کہا کہ کے ساتھ چین کے
پڑھیں:
برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے درآمدی محصولات میں نمایاں کمی کا فیصلہ
— فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف پالیسی سے متعلق اجلاس میں برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے درآمدی محصولات میں نمایاں کمی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت مضبوط معیشت کے حصول کےلیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی، حکومت روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کے خاتمے کےلیے بھی کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملکی اور غیرملکی ماہرین کی مشاورت سے بنیادی معاشی اصلاحات کےلیے جامع منصوبہ بنالیا ہے۔
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے اختیارات...
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے درآمدی محصولات (ٹیرِف) میں بتدریج مگر نمایاں کمی کی منظوری دے دی، یہ اقدام معاشی بہتری کے حصول میں اہم سنگِ میل ہے جو برآمدات پر مبنی ترقی ممکن بنائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ فیصلے سے بے روزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور مہنگائی کو بھی قابو میں رکھا جا سکے گا۔
وزیراعظم نے اضافی کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی 4 سے 5 سال میں مکمل ختم کرنے کی ہدایت کی جبکہ اجلاس میں کسٹمز ڈیوٹی کو زیادہ سے زیادہ 15 فیصد تک محدود کرنے کے حق میں فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے ایک عمل درآمد کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔
اجلاس میں وزیر تجارت جام کمال، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، معاون خصوصی ہارون اختراور متعلقہ اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔