کنول شوزب کا ویڈیو لیک ہونے کے بعد پہلی بار علیمہ خان سے آمنا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان ہمشیرہ علیمہ خان اور پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب کا آمنا سامنا ہوگیا۔
کنول شوزب کی حال ہی میں ایک ویڈیو لیک ہوئی جس میں انہوں نے علیمہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں کنول شوزب نے علیمہ خان کے پارٹی میں کردار پر سوالات اٹھا دیے، ویڈیو لیک
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں آمنا سامنا ہونے پر کنول شوزب نے علیمہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ علیمہ آپا مجھے آپ سے بات کرنی ہے۔
علیمہ خان نے کنول شوزب کو جواب دیتے ہوئے کہا ہمیں الزامات سہنے کی عادت ہوگئی ہے، بہت لوگ باتیں کرتے ہیں، بس چھوڑو ٹھیک ہے جو تم نے کہا۔
کنول شوزب نے کہاکہ مجھے اسی سلسلے میں آپ سے بات کرنی ہے، لیکن علیمہ یہ کہتے ہوئے انہیں نظرانداز کرکے آگے نکل گئیں کہ جاؤ میں تم سے ناراض نہیں ہوں۔
واضح رہے کہ کنول شوزب کی حال میں لیک ہونے والی ویڈیو میں انہوں نے علیمہ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی وجہ سے پارٹی تباہ ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پشاور پی ٹی آئی کا سیاسی قبلہ، یہیں سے انصاف کی توقع ہے، کنول شوزب
اس موقع پر کنول شوزب نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زوم میٹنگ کی ایک ویڈیو کاٹ کر میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، علیمہ خان اپنے بھائی کے لیے جدوجہد کررہی ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل آمنا سامنا پی ٹی آئی علیمہ خان عمران خان رہائی کنول شوزب مکالمہ نو مئی مقدمات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پی ٹی ا ئی علیمہ خان عمران خان رہائی کنول شوزب مکالمہ نو مئی مقدمات وی نیوز کنول شوزب نے نے علیمہ خان
پڑھیں:
ہائیکورٹ میں یوم آزادی تقریب، پہلی بار خاتون چیف جسٹس نے پرچم کشائی کی
لاہور (خبرنگار) 14 اگست کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ میں یوم آزادی کی پروقار پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ہائیکورٹ کی عمارت پر قومی پرچم بلند کیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی۔ یہ پہلا موقع ہے لاہور ہائیکورٹ میں پرچم کشائی کا اعزاز کسی خاتون چیف جسٹس کو حاصل ہوا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جسٹس عالیہ نیلم نے کہا یہ ہمارے لیے باعث مسرت ہے کہ ہم اپنا 78واں یومِ آزادی منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ملک کی ترقی قائداعظم کے ویژن کے مطابق اداروں کی کارکردگی سے جڑی ہوئی ہے، اور پنجاب کی عدلیہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ صوبہ بھر میں ماڈل کورٹس کے قیام کے احکامات جاری ہو چکے ہیں جبکہ زیرالتواء مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کرنا ایک بڑا چیلنج ہے، اس کے لیے لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ میں مخصوص بنچز قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی "ہمارا ملک تاقیامت قائم و دائم رہے، انشاء اللہ"۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے معزز ججز جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس جواد ظفر، جسٹس ملک اویس خالد، جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر سمیت دیگر ججز شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ سیکرٹری ٹو چیف جسٹس طارق، ایڈیشنل رجسٹرار کاشف، ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن پنجاب شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی سکیورٹی اویس ملک اور دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔