لاہور ( طیبہ بخاری سے)دنیا کے دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح نیویارک ٹائمز نے بھی ’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘  کو پاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا۔

نیویارک ٹائمز میں شائع ایک مضمون کے مطابق’’پاکستان طویل عرصے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں میں گھرا ہوا تھا۔بھارت کی جارحیت کیخلاف’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں بڑی فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔بھارت کے ساتھ بڑی فوجی جھڑپ میں پاکستان کی کامیابی سے پاکستانی مسلح افواج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا۔پاکستانی مسلح افواج کی جیت پر ان کے حق میں ریلیاں بھی نکالیں گئیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازعے نے عوامی جذبات میں تبدیلی کی لہر پیدا کی ہے۔‘‘

اسلامی دنیا کی پارلیمانی تنظیم میں پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابی

اس حوالے سے پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ ’’ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے کچھ جیت لیا ہے اب ہم ناکام ریاست نہیں ہیں۔ تمام منفی پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی طاقت اور اثر و رسوخ کو مزید مستحکم کیا ہے‘‘۔

 نیویارک ٹائمز میں شائع ہونیوالے مضمون میں یہ بھی لکھا گیا کہ ’’بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر عائد کرکے جارحیت کا آغاز کیا،

وزیراعظم رائیونڈ پہنچ گئے، پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات کرینگے

پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب اور  بڑی جنگ سے بچنے کیلئے پاکستان نے بھارتی سیز فائر کی پیشکش کو قبول کیا۔پاک فضائیہ نے ’’آپریشن بیان مرصو ص ‘‘میں بھارتی لڑاکا طیاروں کو زمین بوس کرکے سب کو حیران کیا۔’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی مسلح افواج  بالخصوص جنرل سید عاصم منیر کی قیادت  پر اعتماد کو بحال کرتی ہے۔بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کے بعد جنرل سید عاصم منیر ’’قومی نجات دہندہ‘‘ کے طور پر ابھرے،اس قسم کی فتوحات فوج کی پیشہ ورانہ طاقت کو سیاسی اثر و رسوخ سے زیادہ تقویت دیتی ہیں۔‘‘

آئی ایم ایف کا وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیویارک ٹائمز کا مضمون اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ انداز سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،نیویارک ٹائمز کے اس مضمون سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے جو کچھ کیا وہ اپنے دفاع کے طور پر کیا۔’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی کا سہرا اعلیٰ عسکری قیادت کے سر ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاکستانی مسلح افواج ا پریشن بنیان مرصوص نیویارک ٹائمز پاکستان کی

پڑھیں:

سانحہ سوات کے بعد دریا کے قریب قائم ہوٹلوں اور تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

پشاور:

سانحہ سوات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے دریائے سوات پر قائم غیر قانونی ہوٹلز اور تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آپریشن کے دوران دریا کنارے قائم متعدد ہوٹلوں کو مسمار کردیا گیا، آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد خان کر رہے ہیں، آپریشن میں ریسکیو، محکمہ ایریگیشن، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران حصہ لے رہے ہیں۔

کانجو ایوب برج سے آپریشن شروع کیا گیا جہاں سے فضا گٹ تک 49 مقامات پر تجاوزات ختم کی جائیں گی۔ ہوٹل مالکان اور عملے نے آپریشن کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرکے انہیں روکنے کی بھی کوشش کی تاہم انتظامیہ نے حالات پر قابو پاکر دوبارہ آپریشن شروع کردیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مطابق آپریشن کے دوران کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائیگی، تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ دریا کے کنارے غیر قانونی مائننگ مکمل طور پر بند کی جا رہی ہے، تمام ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی کی جائیگی، دریا کے اطراف بیریئرز کی تعمیر کا بھی آغاز کیا جائیگا۔

ترجمان نے کہا کہ دریائے سوات کے بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائیگا، سیاحتی مقامات کے حسن کو بحال اور محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی واضح ہدایات ہیں کہ سیاحتی مقامات پر کسی بھی قسم کی تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 27 جون کو دریائے سوات میں طغیانی کے باعث 17 سیاح ڈوب گئے تھے جن میں سے 4 افراد کو بچالیا گیا تھا اور 12 لاشیں اب تک نکالی جاچکی ہیں، ایک لاپتا سیاح کی تلاش تاحال جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے سوات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، 65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار
  • بھارتی آبی جارحیت پر ثالثی عدالت کا فیصلہ
  • ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مودی کا تکبر خاک میں مل گیاہے. خواجہ آصف
  • امریکی ،اسرائیلی جارحیت کیخلاف حمایت پر ایران کا جماعت اسلامی سے اظہار تشکر
  • سندھ طاس معاہدہ: پاکستان نے ثالثی عدالت کے فیصلے کو تاریخی پیشرفت قرار دیدیا
  • پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم، خوش آئند قرار دیدیا
  • شہدادپور،گیس نادہندگان صارفین کیخلاف سخت آپریشن
  • ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا اسرائیلی جارحیت کے دوران حمایت پر پاکستان کے لیے اظہار تشکر
  • ایک جماعت شہداء اور مسلح افواج کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہی ہے: احسن اقبال
  • سانحہ سوات کے بعد دریا کے قریب قائم ہوٹلوں اور تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن